افغانستان میں داعش کے حملے، سکھوں اور ہندوؤں نے ملک چھوڑنا شروع کر دیا

کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) افغانستان میں داعش کے بڑھتے خطرات اور حملوں کے باعث افغان سرزمین پر بسے ڈھائی لاکھ سکھ اور ہندوؤں کی تعداد 700 سے بھی کم رہ گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان میں اقلیتوں پر عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے حملوں کی وجہ سے افغانستان میں رہنے والے سکھ اور ہندوؤں نے ملک چھوڑ کر جانا شروع کر دیا ہے۔

اقلیتوں کے مطابق حکومت کی طرف سے مناسب حفاظتی اقدامات کے بغیر ملک میں رہنا ممکن نہیں رہا، افغانستان میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران داعش کی جانب سے سکھ کمیونٹی کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں متعدد سکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

رواں سال مارچ میں کابل میں سکھ گردوارے پر داعش کے حملے کے بعد سے سیکڑوں ہندو اور سکھ افراد خصوصی ویزوں پر بھارت جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں