واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور 2 مرد شامل ہیں۔
Two people were fatally shot and at least 13 other people were wounded in a shooting late Saturday night in Philadelphia, authorities say. https://t.co/dJ4MMREcDf
— The Associated Press (@AP) June 5, 2022
پولیس کے مطابق متعدد مسلح افراد کو ہجوم پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے مقام سے 2 پستول قبضے میں لیے گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلح افراد کی شناخت کر رہی ہے