تائیوان نے چینی ساحل کے قریب ڈرون مار گرایا

تائپے (ڈیلی اردو) تائیوان کی فوج نے پہلی بار چینی ساحل کے قریب ایک جزیرے  پر سویلین ڈرون مار گرایا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ ڈرون تائیوان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔

تائیوان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون دوپہر کے اوقات میں ملکی حدود میں داخل ہوا، جس پر جزیرے پر موجود فوج نے اسے خبردار کرنے کی کوشش کی اور عمل نہ کیے جانے پر مار گرایا گیا، جس کی باقیات سمندر برد ہوگئیں۔ 

تائیوان حکومت کی جانب سے چینی ساحل کے قریب تائیوان کے زیر کنٹرول جزائر پر چینی ڈرونز کی موجودگی پر انتباہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

تائیوان کے حکام کا کہنا تھا کہ ہم کشیدگی بالکل نہیں چاہتے لیکن چین کی جانب سے اس طرح کی بار بار دخل اندازیوں کو برداشت نہ کرتے ہوئے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

تائیوان کی جانب سے ڈرون مار گرائے جانے کا واقعہ صدر سائی انگ ون کے اس حکم کے بعد پیش آیا، جس میں انہوں نے فوج کو کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کے خلاف سخت جوابی اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں