اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر سروسز انٹیلی جنس پاکستان (آئی ایس آئی) کے افسران کے ہلاکت میں ملوث دہشتگرد انٹیلیجنس آپریشن میں ہلاک ہوگیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں خفیہ اطلاعات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کی۔
سیکیورٹی اداروں نے فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا، دہشتگرد کچھ دیر بعد چل بسا۔
دہشتگرد عمر نیازی نے 3 جنوری کو صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں آئی ایس آئی کے 2 افسران ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس بٹ کو ہلاک کیا تھا۔
خانیوال: پیرووال بسم اللہ ہائی وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان نوید صادق اور انسپکٹر ناصر بٹ ہلاک ہوگئے، تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، حملہ آور فرار ہوگئے۔ سرکاری ذرائع۔#ISI #Khanewal #Punjab #Pakistan pic.twitter.com/FGOvUPoTy0
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) January 3, 2023
انٹیلیجنس ایجنسیز نے خطرناک دہشتگرد کو افغانستان فرار ہونے سے پہلے قابو کرلیا۔
اس سے قبل سی ٹی ڈی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ خانیوال میں آئی ایس آئی ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر کے مبینہ قاتل نے خودکشی کرلی۔
خانیوال میں آئی ایس آئی ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر کے مبینہ قاتل نے خودکشی کرلی، سی ٹی ڈی کے مطابق تھل کے علاقہ میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم نے خود کو گولی ماری۔ حکام کےمطابق چیکنگ کے دوران ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔#ISI #Khanewal #Pakistan pic.twitter.com/ysvK6hC0io
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) January 30, 2023
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تھل کے علاقہ میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم نے خود کو گولی ماری۔ حکام کےمطابق چیکنگ کے دوران ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔
ڈائریکٹر نوید کو دوران حیات پاکستان کے دوسرے بڑے سول ایوارڈ ستارہ شجاعت سے نوازا گیا تھا۔
بعد ازاں ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر کو ہلال شجاعت اور تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔