افغانستان کے صوبے بغلان میں دھماکا، 16 افراد زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں زور دار دھماکے سے 16 افراد زخمی ہوگئے، فوری طور پر کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

افغان خبر ایجنسی کے مطابق بغلان کے شہری پول خمری میں دھماکا ہوا، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

طالبان حکام نے دھماکے پر کوئی ردعمل نہیں دیا، نا ہی کسی گروپ یا شخص نے اس کی ذمہ داری قبول کی۔

خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ طالبان حکومت کی بڑی مخالف داعش خراسان ہے جو مختلف حملوں میں طالبان اراکین، غیر ملکی شہریوں اور عام افراد کو قتل کر رہی ہے۔

حال ہی میں طالبان فورسز نے عسکریت پسندوں کو ملک سے باہر نکالنے کیلئے داعش کے ٹھکانوں پر آپریشنز میں اضافہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں