پاکستان میں 4 سال میں داعش کے 119 حملے، سیکورٹی اہلکاروں سمیت 627 شہری ہلاک

پشاور (ڈیلی اردو) کالعدم تنظیم داعش خراسان نے گزشتہ چار سالوں کے دوران 119 حملے کئے جس کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 627 عام شہری ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق داعش کی جانب سے زیادہ 91 حملے صوبہ خیبرپختونخوا میں کی ہیں جس میں 42 باجوڑ اور 35 حملے پشاور میں کئے ان حملوں میں 15 خودکش حملے بھی شامل ہیں، جس میں پانچ خودکش سیکورٹی فورسز اور دس عوامی اجتماعات پر کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ حملوں میں 209 افراد ہلاک ہوئے ہیں سب سے زیادہ 100 افراد پشاور میں ہلاک ہوئے جبکہ قبائلی ضلع باجوڑ میں 91 افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت پشاور میں داعش نے 35 حملے کئے جس 100 افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اداروں نے داعش کے 305 دہشت گرد/کارندے گرفتار کئے، گزشتہ ماہ داعش نے پشاور میں 13 کاروائیاں کیں جس میں 9 افراد ملوث رہے جن میں 6 سہولت کار بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں