پاکستان: رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 224 دہشت گرد حملے ریکارڈ، 257 افراد ہلاک

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مئی میں ملک میں عسکریت پسندوں کے حملوں اور ان کے نتیجے میں انسانی ضیاع کی تعداد میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ پی آئی سی ایس ایس کے مزید پڑھیں

امریکی کمپنی کو بھارت میں لڑاکا طیاروں کے انجن بنانے کی اجازت مل گئی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی انتظامیہ اپنی کمپنی ’جنرل الیکٹرک‘ کو بھارت میں جہازوں کے انجن بنانے کی اجازت دے گی، یہ انجن بھارتی فضائیہ کے طیاروں میں استعمال ہوں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 22 جون کو سرکاری دورے پر امریکا پہنچیں گے۔ دورے میں مشترکہ طور پر انجن مزید پڑھیں

افغان طالبان کی تحریک طالبان پاکستان کے عسکریت پسندوں کو سرحد سے دور منتقل کرنیکی پیشکش

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان کو عسکریت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے شدت پسندوں کو سرحدی علاقوں سے دور منتقل کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اس بات کا انکشاف پاکستان کے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے وائس آف امریکہ کو دیے گئے ایک مزید پڑھیں

ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کیلیے ہر حد تک جائیں گے، اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ ایران کو جوہری بم کی تیاری سے روکنے کے لیے جو بھی کرنا پڑا، ضرور کریں گے۔ Prime Minister Benjamin Netanyahu:"I have heard all of the reports about Iran. I have a sharp and clear message for both مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ک م) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دوسالی میں دہشتگردوں کے خلاف مؤثر جوابی مزید پڑھیں

امریکہ نے سوڈان میں متحارب فریقوں پر پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سوڈانی فوج اور آر ایس ایف ملیشیا کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کے بعد یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ پندرہ اپریل سے جاری لڑائی میں سینکٹروں افراد ہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ امریکہ نے سوڈان کے مزید پڑھیں

پشاور میں قاری محمد رحیم پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور میں قاری محمد رحیم کی ہلاکت کی ذمہ داری عالمی شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔ قاری کو بدھ کی شام کو پشاور میں ان کے گھر کے سامنے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ مزید پڑھیں

پنجاب: کوٹ ادو میں گھر کے اندر پراسرار دھماکا، 6 افراد ہلاک

کوٹ ادو (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں ایک گھر میں پراسرار دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کباڑ کا کام کرتے تھے، دھماکے کے وقت بھی مزید پڑھیں

ہیومن رائٹس واچ کی پاکستانی شہریوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے پر تنقید

نیو یارک (ڈیلی اردو/وی او اے) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت کو چاہیے کہ ان عام شہریوں کے مقدمات سویلین کورٹس میں بھیجے جن کے خلاف فوجی عدالتوں میں کیسز چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سویلین افراد کے مزید پڑھیں

بلوچستان: کیچ میں عسکریت پسندوں کا حملہ، دو پاکستانی فوجی ہلاک

اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) پاکستانی صوبہ بلوچستان میں ایرانی سرحد کے قریب ایک سکیورٹی پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں ملکی فوج کے دو سپاہی مارے گئے۔ یہ حملہ بلوچستان کے علاقے سنگوان میں کیا گیا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا تھا۔ پاکستان کے جنوب مغربی مزید پڑھیں