سیکیورٹی فورسز کی کوئٹہ میں بڑی کارروائی، لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر شیخ ممتاز عرف فرعون مارا گیا

کراچی + کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک/ڈیلی اردو) سنٹرل جیل کراچی سے فرار ہونے والا کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر اور مطلوب دہشت گرد شیخ ممتاز عرف فرعون ساتھیوں سمیت کوئٹہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں مارا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق  دہشت گرد شیخ ممتاز دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سنٹرل جیل مزید پڑھیں

کوئٹہ: مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکا، 3 شہری شہید، 22 افراد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ میں زور دار دھماکہ سنا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد شہید جبکہ 21 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے نزدیک شیر جان اسٹاپ پر میڈیکل اسٹور کے سامنے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے مزید پڑھیں

پی کے 108 کے انتخابات میں دھندلی: آزاد امیدوار نے وسطی کرم میں احتجاجی دھرنا دیدیا

پاراچنار (محمد صادق) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم حلقہ پی کے 108 کے انتخابی نتائج کے خلاف آزاد امیدوار حاجی سیف اللہ چمکنی نے وسطی کرم کے علاقے بدامہ میں احتجاجی دھرنا شروع کردیا اور دوبارہ الیکشن کے اعلان تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ وسطی کرم کے علاقہ بدامہ میں احتجاجی مزید پڑھیں

جج ویڈیو کیس: نواز شریف کو ہائیکورٹ ہی شواہد کا جائزہ لیکر ریلیف دے سکتی ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) جج ارشد ملک ویڈیو کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ کوئی کمیشن احتساب عدالت کا فیصلہ نہیں ختم کر سکتا جب کہ شواہد کا جائزہ لیکر ہائی کورٹ ہی نواز شریف کو ریلیف  دے سکتی ہے۔  سپریم کورٹ میں مزید پڑھیں

امریکا عمران خان سے ملاقات میں ٹرمپ کے افغانستان سے متعلق بیان کی وضاحت دے: صدر اشرف غنی

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان قوم نے اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق نہ کسی غیرملکی سربراہ کو کبھی دیانہ دے گی۔ تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے افغان مسئلے سے متعلق بیان مزید پڑھیں

صادق آباد: منٹھار میں ظالم زمیندار نے جانور فصل میں آنے پر 8 سالہ بچے کو پھانسی دیکر قتل کردیا

صادق آباد (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کی تحصیل صادق آباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ظالم زمیندار نے جانور فصل میں آنے پر آٹھ سالہ بچے کو پھانسی دیکر قتل کردیا ہے۔ وزیرا علیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان سے رپورٹ طلب کر کے تحقیقات مزید پڑھیں

بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم نامزد

لندن (ڈیلی اردو) کنزرویٹو پارٹی نے بورس جانسن کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بورس جانسن حکومتی پارٹی کے سربراہ کے ساتھ برطانیہ کے نئے وزیراعظم بھی ہوں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کل برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب ہوجائیں گے۔ توقع ہے کہ بورس جانسن بدھ کو ٹین مزید پڑھیں

بلوچستان: چاغی کے قریب سے ایرانی ساختہ ڈرون برآمد

کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی میں حکام نے ایک غیر ملکی ڈرون طیارے کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبائی محکمۂ داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ مقامی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو یہ ڈرون نوکنڈی کے علاقے میں ملا۔ اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ مزید پڑھیں

فضائی حدود کیخلاف ورزی: لیبیا کا جنگی طیارہ تیونس میں اتار لیا گیا، پائلٹ گرفتار

تیونس شہر (ویب ڈیسک) تیونس کی فضائیہ نے لیبیا کا ایک جنگی طیارہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ملک میں اتارنے کے بعد پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کی قومی فوج کا ایک جنگی طیارہ سوموار کے روز پڑوسی ملک تیونس کی فضائی حدود میں مزید پڑھیں

وزیراعظم ‏مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے نہیں کہا: بھارتی وزارت خارجہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کبھی امریکی صدر کو مسئلہ کشمیر پر ثالث بننے کی درخواست نہیں کی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ہم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس سے بات چیت سنی مزید پڑھیں