پاکستان توہین مذہب کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی پروفیسر جنید حفیظ کو رہا کرے: امریکی نائب صدر

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ کے نائب صدرمائیک پینس نے پاکستان پر زوردیا ہےکہ وہ توہین مذہب کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی کے پروفیسر جنیدحفیظ کو رہا کرے ان کایہ مطالبہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب وزیراعظم عمران خان امریکہ کے دورے پر روانہ ہو چکے ہیں۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں منعقدہ مذہبی آزادی مزید پڑھیں

وزیراعظم سلیکٹڈ ہیں تبھی انہیں عسکری قیادت کو بھی امریکا لے جانا پڑا: مریم نواز

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر ڈیل کی خبروں کو مسترد کردیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دنیا کو پتا ہے عمران خان سلیکٹڈ ہیں، اسی لیے انہیں اپنے ساتھ عسکری قیادت کو بھی امریکا لے جانا پڑا۔ مزید پڑھیں

علی رضا عابدی قتل کیس: گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی رضا عابدی قتل کیس میں گرفتار ملزم ابوبکر، محمد غزالی اور فاروق کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ملزمان پر سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں ضمانت پر مزید پڑھیں

ایران امریکا کشیدگی: امریکا کا سعودی عرب میں فوج تعینات کرنے کا اعلان

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکا نے مشرق وسطی میں ایران کے ساتھ امریکا کی بڑھتی کشیدگی کے بعد سعودی عرب میں فوجی اہلکاروں اور وسائل کی تعیناتی کی اجازت دے دی ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کا کہنا تھا کہ یہ اقدام خطے میں مزید پڑھیں

عراق میں اسرائیلی بمباری: حزب اللہ اور پاسداران انقلاب کے عسکری مشیر، معاونین سمیت 6 افراد شہید

بغداد (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) عراق کے صوبے صلاح الدین کیمپ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کا نشانہ بننے والوں میں الحشد کے حزب اللہ اور ایرانی عسکری مشیر اور معاونین شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عراق کی مشرقی صوبے صلاح الدین گورنری میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے الحشد الشعبی ملیشیا کے ایک کیمپ مزید پڑھیں

قبائلی اضلاع میں پہلی بار انتخابات: پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پہلی بار قبائلی اضلاع کو نمائندگی دینے کے لیے انتخابات ہوئے۔ صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، راہگیروں سمیت 6 اہلکار زخمی

میران شاہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے تحصیل بویہ میں آرمی چیک پوسٹ کے قریب ریمونٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکاروں سیمت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار اور 2 راہگیر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مزید پڑھیں

ایران امریکا کشیدگی: ایران نے امریکی جنگی بحری بیڑے کی ویڈیو جاری کردی

تہران (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی جنگی بحری بیڑے یو ایس ایس باکسر کی ڈرون سے بنائی گئی ویڈیو جاری کردی ۔ ایران کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرون نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس باکسر کی ویڈیو بنائی اور کامیابی سے واپس لوٹ آیا۔ ???? DO NOT مزید پڑھیں

افغانستان: اروزگان میں طالبان پر فورسز کا گائیڈڈ میزائل سے حملہ، 28 ہلاک،17 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے اروزگان میں گائیڈڈ میزائل کے ایک حملے میں طالبان کے 28 دہشت گرد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان صوبے اروزگان میں گائیڈڈ میزائل کے حملوں میں 28 طالبان جنگجو ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گائیڈڈ میزائل کا حملہ ارزگان صوبے کے اہم شہر ترین مزید پڑھیں

قبائلی انتخابات: جنوبی وزیرستان میں راکٹ حملہ اور فائرنگ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد شدید زخمی

جنوبی وزیرستان + اورکزئی (ڈیلی اردو + نمائندہ ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ اسمبلی کی نشستوں‌ پر الیکشن، انتہائی تشویشناک خبر سامنے آگئی، جنوبی وزیرستان میں شہادتوں کا خدشہ جبکہ اورکزئی میں ووٹرز کو لے جانے والی گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مزید پڑھیں