بنوں میں تحریک طالبان پاکستان کے پانچ دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے زندی فلک شیر پر انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پانچ مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید پڑھیں

ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں مکمل طور پر جنگ بندی کریں، پوپ فرانسس

ویٹیکن سٹی (ڈیلی اردو) پوپ فرانسس نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ ویٹیکن سٹی میں خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ہتھیار نیچے رکھ دیں اور ایسٹر کی جنگ بندی شروع کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا دوبارہ مسلح ہونے یا دوبارہ جنگ شروع مزید پڑھیں

پنجاب سے مختلف کالعدم تنظیموں کے پانچ دہشت گرد گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے بھر میں کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 24 انٹیلی جنس مزید پڑھیں

عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) پاکستان میں تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اب ملکی وزیر اعظم نہیں رہے۔ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حق میں ایک سو چوہتر ارکان نے رائے دی اور قرارداد اکثریتی رائے سے منظور کر لی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مزید پڑھیں

برکینا فاسو میں جنگجوؤں کا حملہ، 16 فوجی ہلاک، 21 زخمی

واگادوگو (ڈیلی اردو) برکینا فاسو میں جنگجوؤں کی ایک کارروائی میں سولہ فوجی اور نجی سکیورٹی کمپنی کے چار گارڈز مارے گئے ہیں۔ At least 16 killed in Burkina Faso army base attack https://t.co/FEprg1oq9L pic.twitter.com/qrNJ9Glo4F — Reuters (@Reuters) April 9, 2022 بتایا گیا ہے کہ شمالی صوبے سانماٹینا میں گزشتہ روز رونما ہونے والے اس مزید پڑھیں

یوکرین: یورپی کمیشن اور یورپی یونین کے اہلکاروں کا بوچا کے قصبے کا دورہ

کیف (ڈیلی اردو) روزنامہ ‘کیف انڈپنڈنٹ’ نے خبر دی ہے کہ دورے پر آئے ہوئے یورپی کمیشن اور یورپی یونین کے حکام کے ہمراہ یوکرین کے رہنماؤں نے جمعے کو یوکرین کے قصبے، بوچا کا دورہ کیا۔ انھیں بتایا گیا کہ بوچا میں شہریوں کی لاشوں پر تشدد، اذیت اور پھانسیوں کے واضح نشانات تھے، مزید پڑھیں

سعودی عرب: دنیا بھر سے 10 لاکھ مسلمانوں کو فریضہ حج کی اجازت

ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس سال ملک کے علاوہ بیرون ملک کے مسلمان بھی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ تاہم انہیں کووڈ انیس کی مکمل ویکسینیشن لینا ہوگا اور ان کی عمر پینسٹھ برس سے کم ہونی چاہئے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دو برس تک محدود مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کی پناہ گزین کیمپ میں کارروائی، فلسطینی ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے جینن میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق ہوگیا۔ یہ علاقہ تل ابیب میں ہونے والے حالیہ حملے میں ملوث مبینہ مسلح ملزم کا گھر ہے۔ اسرائیلی فوج نے غیر ملکی خبر مزید پڑھیں

روسی صدر پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے، جرمن صدر

برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/روئٹرز) جرمن صدر شٹائن مائر نے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین کے شہر بوچہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کے باعث روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ یوکرین پر روسی فوجی حملوں کو آج نو اپریل کو ڈیڑھ ماہ ہو گیا۔ جرمن صدر مزید پڑھیں

لبنان کا سفارتی بائیکاٹ ختم، سعودی عرب کویت سفیربھیجنے کا اعلان

بیروت + کویت سٹی + ریاض (ڈیلی اردو/این این آئی) سعودی عرب اورکویت کی وزارت خارجہ نے لبنان میں اپنے سفیر دوبارہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ادھر لبنانی وزیراعظم نے سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ مزید پڑھیں