بھارت: فوج میں بھرتی کے نئے نظام کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں فوجی بھرتیوں کے نئے نظام کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے مخلتف شہروں میں بھارتی فوج کے لیے ایک مقررہ مدت کے لیے فوجیوں کی خدمات حاصل کرنے کی نئی اصلاحاتی اسکیم کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ بھارتی ریاستوں بہار، ہریانہ، مغربی مزید پڑھیں

پاراچنار: ٹوپکی میں گاڑی پر فائرنگ، قبائلی رہنما سمیت تین افراد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے منگل قبیلے کے اہم رہنما سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کی شب نامعلوم مسلح افراد نے منگل قبیلے کے ایک قبائلی رہنما مومن خان کو وسطی کرم کے علاقے ٹوپکی میں مزید پڑھیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا روس پر یوکرین حملوں میں جنگی جرائم کا الزام

پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی) انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پیر کو روس پر یوکرین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کا الزام لگایا ہے۔ تنطیم نے اس سلسلے میں حوالہ دیا کہ روس نے یوکرین کے شہر خارکیف پر حملوں میں، جن میں سے بہت سے ممنوعہ کلسٹر بموں کا استعمال کیا مزید پڑھیں

جہادی لٹریچر کا الزام: بھارتی کشمیر میں جماعتِ اسلامی کے زیرِ انتظام اسکولوں پر پابندی عائد

سرینگر (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی حکومت نے جماعتِ اسلامی جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام چلائےجانے والے 350 تعلیمی اداروں میں جہادی لٹریچر کی ترویج کا الزام عائد کرتے ہوئے درس و تدریس پرپابندی عائد کر دی ہے۔ ریاست کی انتظامیہ نے محکمۂ تعلیم کے حکام کو حکم دیا مزید پڑھیں

پاکستان کا نیشنل بینک امریکی عدالت میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام سے بری

کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کی ایک عدالت میں نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام کے خلاف مقدمہ جیت لیا ہے۔ نیشنل بینک پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے القاعدہ سمیت کئی دہشت گرد گروہوں کو مالی معاونت فراہم کی ہے یا اس مزید پڑھیں

گوانتاناموبے جیل: عراقی قیدی کا جنگی جرائم کا اعتراف

کیوبا (ڈیلی اردو/وی او اے) گوانتاناموبے کیوبا کے حراستی مرکز میں 15 سال سے زیادہ عرصے سے قید ایک عراقی قیدی نے پیر کو جنگی جرائم کے الزامات کے تحت افغانستان کے اندر امریکی، اتحادی افواج اور عام شہریوں کے خلاف القاعدہ کے حملوں میں کردار ادا کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا۔ کیوبا مزید پڑھیں

بلوچستان: چھ سال قبل لاپتہ ہونے والے غلام یٰسین بگٹی کی تشدد شدہ لاش چمن کے قریب سے برآمد

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) ’ہمیں امید تھی کہ ہمارے بھائی کو اسی طرح چھوڑ دیا جائے گا جس طرح سنہ 2012 میں انھیں لاپتہ کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا، مگر ایسا نہیں ہو سکا کیونکہ وہ زندہ ہمارے پاس واپس نہیں آئے بلکہ ہمیں ان کی تشدد زدہ لاش ملی۔‘ یہ کہنا مزید پڑھیں

چین کی سرحد کے نزدیک دو بھارتی فوجی لاپتہ

نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) انڈیا کی ریاست اروناچل پردیش میں چین کی سرحد کے نزدیک انڈین آرمی کے دو فوجیوں کو شدت سے تلاش کیا جا رہا ہے جو گزشتہ پندرہ دنوں سے لاپتہ ہیں۔ وہ آخری بار اپنی پوسٹ پر 28 مئی کو دیکھے گئے تھے۔ فوج کا کہنا ہے ابھی تک مزید پڑھیں

کوئٹہ: دو انجینئرز سمیت کوئلے کی کان کے 4 ملازمین اغوا

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے اسپین کاریز میں حبیب اللہ کول مائن کمپنی کے 4 ملازمین کو اغوا کرلیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق مغوی شیر بہادر، وقاص اور نہر کا تعلق پنجاب سے جبکہ مہران کا تعلق مردان سے بتایا جارہا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ مزید پڑھیں

اسرائیلی عدالت کا علاقہ خالی کرنے کا فیصلہ، سینکڑوں فلسطینیوں کے بے گھر ہونے کا اندیشہ

تل ابیب (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) اسرائیل کی اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلے کے بعد مغربی کنارے کے علاقے مسافر یطا میں 1200 کے قریب فلسطینی خاندانوں کے بے گھر ہونے کا اندیشہ ہے۔ عدالت کے حالیہ فیصلے سے 1967 کی مشرق وسطیٰ جنگ میں اسرائیل کے اس علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد یہاں مزید پڑھیں