خیبر پختونخوا: رواں سال دہشت گردی کے حملوں میں 36 فیصد کمی ہوئی

پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا میں رواں سال سٹریٹ کرائم کی شرح میں اضافہ ہوا۔ دہشت گردی کے واقعات میں 36 فیصد کمی واقع ہوئی، 22 ہزارکلو گرام سے زائد منشیات پکڑی گئیں۔ سال 2019 میں اغواء برائے تاوان کے واقعات میں 36 فیصد کمی ہوئی، 2018 میں اغواء برائے تاوان کے 11 جبکہ 2019 میں7 مزید پڑھیں

جرمنی: شٹٹ گارٹ میں تلوار بردار شخص کو اس کی ماں کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا

برلن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) جنوبی جرمن شہر شٹٹ گارٹ میں پولیس نے ایک ایسے تلوار بردار شخص کو اس کی والدہ کے سامنے گولی مار دی، جس نے پولیس پر حملے کی کوشش کی تھی۔ بعد ازاں پولیس کو اس شخص کے گھر سے پیلٹ گنیں، ایک کمان اور مزید ایک تلوار بھی ملی۔ میڈیا مزید پڑھیں

جین ایڈیٹنگ پر چینی سائنسدان کو 3 سال قید کی سزا

بیجنگ (ڈیلی اردو) چین میں جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے سائنسدان کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ چینی میڈیا کے مطابق چینی سائنسدان کو عدالت نے آج قید کی سزا سنائی ہے، سائنسدان نے نومبر 2018 میں دنیا میں پہلی مرتبہ جڑواں بچیوں کی پیدائش میں جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے مزید پڑھیں

سیالکوٹ: پسرور سے 10 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش کھیت سے برآمد

پسرور (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے علاقے ڈھوڈا سے 10 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش قریبی کھیت سے برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 10 سالہ احسن دو روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا۔ احسن کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ قلعہ کالر والہ میں درج کروایا گیا تھا۔ مزید پڑھیں

مانسہرہ: 10 سالہ بچے کے ساتھ 100 مرتبہ جنسی زیادتی کرنیوالا ملزم قاری شمس الدین گرفتار

ایبٹ آباد (ڈیلی اردو) مانسہرہ پولیس نے دس سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم قاری شمس الدین کو گرفتار کرلیا، ملزم 23 دسمبر سے روپوش تھا۔ ملزم کو سابق اراکین اسمبلی مفتی کفایت اللہ اور محمد اقبال نے پولیس کے حوالے کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے تھانہ پھلڑہ کی پولیس نے مدرسے میں 10 سالہ معصوم پھول مزید پڑھیں

پشاور: درہ آدم خیل کا قومی رہنما ملک امداد آفریدی اغوا کے بعد قتل

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے چمکنی سے گولیوں سے چھلنی ایک لاش برآمد کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے جمعہ کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے درہ آدم خیل کے سماجی کارکن، قومی رہنما ملک امداد آفریدی کی گولیوں مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس شہداء اور پولیس فورس کو سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کرنے پر 2 افراد گرفتار

ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا پولیس کے شہداء اور پولیس فورس کو سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کرنے پر پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چند دنوں سے مختلف سوشل میڈیا پر پولیس کے حوالے سے ہونے والی پوسٹنگ پر باسط اور رزاق نامی شہری دھر لئے مزید پڑھیں

امریکا: ہوسٹن میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 7 زخمی، نیو یارک میں چاقو حملہ، 5 افراد زخمی

نیو یارک (ڈیلی اردو) امریکی ریاست ہوسٹن میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی جبکہ نیو یارک میں چاقو کے حملے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہوسٹن میں فائرنگ کا واقعہ میوزک ویڈیو کی فلمبندی کے دوران پیش آیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہسپانوی گروپ ایک رہائشی علاقے مزید پڑھیں

900 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل، قبلہ اول کی بے حرمتی

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے۔ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 900 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان: فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق

وانا (دین محمد وزیر) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی کے علاقے شہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے راغیب اور شکیل جاں بحق ہو گئے جبکہ وانا میں ذاتی دشمنی پر بائی پاس مزید پڑھیں