چونیاں سانحے کا ملزم گرفتار کرلیا گیا: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

لاہور (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں بچوں کے اغواء کے واقعات میں ملوث ملزم کی گرفتاری کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ چونیاں کیس میں اہم سراغ مل گیا ہے، ایک بچے کی لاش اور مزید پڑھیں

لاپتا شہری کیس میں ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر اعلٰی حکام عدالت طلب

پشاور (ڈیلی اردو) پشاور ہائی کورٹ نے جبری گمشدگی کے مقدمے میں آئی ایس آئی کے چیف سمیت دو محکموں کے اعلٰی حکام کو طلب کر لیا ہے۔ وائس آف امریکا کے مطابق عدالت نے وفاقی وزارتِ دفاع اور صوبائی محکمۂ داخلہ کی جانب سے متضاد مؤقف سامنے آنے پر دونوں محکموں کے حکام کو مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے ماہ ستمبر میں 16 کشمیریوں کو شہید، 4 خواتین کی عصمت دری

سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ ستمبر میں 16 کشمیریوں کو شہید کیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے 16 بے گناہ کشمیریوں کو گزشتہ ایک ماہ کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔ بھارتی افواج مزید پڑھیں

کراچی: پولیس اہلکاروں نے خاتون سے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرلیا

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے کا اعتراف کرلیا ہے جب کہ متاثرہ خاتون اور ملزمان کا میڈیکل کرایا جائے گا۔ مزید پڑھیں

قصور: چونیاں سے مزید ایک بچے کی لاش برآمد، مجموعی تعداد 5 ہوگئی، علاقے میں خوف کی لہر

قصور (ڈیلی اردو) چونیاں کے مضافاتی علاقے سے ایک اور بچے کی لاش برآمد ،جس کے بعد علاقے میں ایک بار پھر خوف کی لہر دوڑ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور کی نواحی شہر چونیاں میں ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں۔ جس کے بعد علاقے سے ملنے والی بچوں کی لاشوں کی مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کے افسر نے خودکشی کرلی

سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) شدید ذہنی دباؤ اور خوف کے شکار بھارتی سیکیورٹی فورس کے ایک افسر نے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے علاقے میں انڈیا تبت بارڈر پولیس کے اے ایس آئی جسونت سنگھ نے ڈیوٹی کےدوران اپنی ہی سرکاری رائفل سے خود مزید پڑھیں

پی ٹی وی ورلڈ میں کروڑوں کی کرپشن کا سکینڈل سامنے آگیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) پاکستان ٹیلی ویژن میں کرپشن، بدیانتی، نااہلی اور اقراء پرروی کا نیا سکینڈل جنم لے چکا ہے، یہ سکینڈل پی ٹی وی ورلڈ میں سامنے آیاہے جہاں پر قومی مفادات کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن جاری ہے جبکہ اس چینل کے نام نہاد سربراہ نے ایک مقامی ہوٹل، مزید پڑھیں

اسرائیلی حکام نے شہید فلسطینی کا جسد خاکی 9 ماہ بعد ورثاء کے حوالے کردیا

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) فلسطین پر قابض صیہونی حکام نے رواں سال جنوری میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی کا جسد خاکی 9 ماہ بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔ “مقبوضہ بیت المقدس” کے شہر “نابلس” کے علاقے “بلاطہ پناہ گزین کیمپ” کے رہائشی 36 سالہ محمد فوزی عدوی کے جسد خاکی کو مزید پڑھیں

سعودی فرمانروا کے سیکیورٹی انچارج میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کو قتل کردیا گیا

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی محافظ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کو قتل کردیا گیا۔ الجزیرہ کے مطابق میجر جنرل عبدالعزیز الفغم ایک ذاتی تنازع کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے، تاہم بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ Major General Abdulaziz مزید پڑھیں

گھوٹکی میں مندر کی بے حرمتی: ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آگئی

اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گزشتہ ہفتے پیش آنے والے اشتعال انگیز واقعات کی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واقعے کے پسِ پردہ فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی سازش اور ہندو برادری میں خوف کی فضا پیدا کرنے کی سازش تھی۔ گھوٹگی میں مزید پڑھیں