بھارت: آسام میں بھارتی ایئر فورس کا جدید ترین طیارہ گر کر تباہ

آسام + نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارت کے ریاست آسام میں انڈین ائیرفورس کا جدید ترین طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں موجود دونوں پائلٹ شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں تیج پور کے قریب بھارتی فضائیہ کا سخوئی تھرٹی گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ مزید پڑھیں

امریکا میں امیر قطر کے بھائی شیخ خالد بن حمد آل ثانی پر اقدامِ قتل کا مقدمہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکا میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے بھائی شیخ خالد بن حمد آل ثانی کے خلاف اپنے عملہ کے دو ارکان کو قتل کرنے کی دھمکی دینے اور ایک کو زیر حراست رکھنے پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ شیخ خالد بن حمد آل ثانی کے خلاف مزید پڑھیں

روس: بیلسٹک میزائل بیس میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ماسکو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) روس کے شمال میں واقع بیلسٹک میزائل تجربہ کرنے والی ملٹری بیس پر دھماکا ہوا۔ دھماکے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شمالی روسی ملٹری بیس میزائل تجربات کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ فوجی اڈے پر ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں میں چھ وزارت دفاع کے مزید پڑھیں

ملالہ یوسفزئی کا عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے پْرامن حل پر زور

لندن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے عالمی برادری اور متعلقہ حکام پر مسئلہ کشمیر حل کرنے اور کشمیریوں کی مشکلات دور کرنے پر زور دیا ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ’ کشمیر کے لوگ مزید پڑھیں

بھارت نے جنگ مسلط کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی سرکار ہٹلر جیسی سوچ رکھتی ہے۔ مزید پڑھیں

شام میں ایک لاکھ سے زائد افراد زیرحراست اور لاپتہ ہیں: اقوام متحدہ

نیویارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) اقوام متحدہ کی سیاسی سربراہ روز میری ڈی کارلو نے کہا ہے کہ رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ شام کے 8 سالہ تنازع کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد گرفتار، اغوا یا لاپتہ کیے گئے، جس کی بنادی طور پر حکومت ذمہ دار ہے۔ امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ مزید پڑھیں

کشمیر صورتحال: 1947 میں بھارت کیساتھ کیا گیا معاہدہ پاکستان نے معطل کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی انتہا پسند مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آئین میں درج شق 370 کا خاتمہ کیا تو پاکستان نے ہندوستان سے اپنی تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں۔ پاک بھارت تجارتی سرگرمیوں کے تعطل سے بھارتی متعدد ایسی اشیا سے محروم ہو جائیں گے جو انہیں بہت پسند و مزید پڑھیں

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جانے کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق بھارتی موقف مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود مظاہرے، 8 کشمیری شہید، 100 زخمی، 560 گرفتار

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں چوتھے روز بھی کرفیو جاری ہے جب کہ بھارت نے مزید 560 سے زائد سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ 8 کشمیری شہید اور 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ چار روز مزید پڑھیں

مسئلہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیا جائے: سعودی وزارت خارجہ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ نے ریاض میں سعودی دفترِ خارجہ کے ایک عہدیدار کا بیان جاری کیا ہے جس میں آرٹیکل 370 کو جموں مزید پڑھیں