مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے 24 گھنٹوں میں 11 کشمیری شہید کر دیئے

سرینگر (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ،24 گھنٹوں میں 11 کشمیری شہید کر دیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ اور شوپیاں میں 9 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں مزید 7 کشمیری نوجوان شہید مزید پڑھیں

او آئی سی کشمیر میں گھمبیر ہوتی صورتحال کا نوٹس لے: وزیر خارجہ شاہ محمود

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گھمبیر ہوتی صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کشمیر میں مزید پڑھیں

بھارت کیجانب سے کلسٹر بموں کا استعمال عالمی انسانی حقوق کیخلاف ورزی ہے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلسٹر بم کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا مزید پڑھیں

مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا عندیہ

اسلام آباد+ نئی دہلی(ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) بھارت مقبوضہ کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کے منصوبوں پر غور کر رہا ہے، بھارتی قانونی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ بھارت کے آئین میں ایسی شقیں موجود ہیں جس کے تحت پاکستانی سرحد کے ساتھ واقع کسی بھی ریاست کی سرحدیں تبدیل کی جا سکتی ہیں مزید پڑھیں

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا یوم شہداء پولیس کے موقع پر پولیس اور انکے اہلخانہ کو سلام

راولپنڈی (کاشف محمود) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس شہداء کو سلام پیش کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عبدالغفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان پولیس کے شہدا اور ان کے اہلخانہ کو سلام مزید پڑھیں

امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، ‏ریاست اوہائیو میں بار کے باہر فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 19 زخمی

واشنگٹن (ڈیلی اردو) ‏امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کا ایک اور واقعے میں 10 افراد ہلاک اور 19 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ‏ریاست اوہائیو کے علاقے ڈیٹن میں ایک بار مزید پڑھیں

تیونس میں سیکیورٹی فورسز کا داعش کے خلاف آپریشن، متعدد دہشت گرد ہلاک

تیونس شہر (ڈیلی اردو) تیونس میں سیکیورٹی فورسز نے قفصہ ریاست کے پہاڑی علاقے عرباطہ میں داعش اور جیش العدل الخیلفہ کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے جس میں متعدد داعشی شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے نیشنل گارڈ کے ترجمان کرنل حسام الدین الجبابلی نے بتایا مزید پڑھیں

وادی نیلم پر کلسٹر بم حملے: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس میں بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے مزید پڑھیں

ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 7 کشمیری شہید

سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں فائرنگ کر کے مزید سات کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی رہاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں سات نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس مزید پڑھیں

بھارت انسانی تاریخ کا بڑا نسل کش آپریشن شروع کرنے جارہا ہے: حریت رہنما سید علی گیلانی

سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت انسانی تاریخ کا بڑا نسل کش آپریشن شروع کرنے جارہا ہے، اگر ہم مرگئے اور تم خاموش رہے تو اللہ کے آگے جواب دینا پڑے گا۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر مزید پڑھیں