مکہ المکرمہ: سعودی تاریخ میں پہلی بار یکم محرم الحرام کو غلافِ کعبہ تبدیل

مکہ مکرمہ (ڈیلی اردو) سعودی تاریخ میں پہلی بار یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا، اس سے قبل غلاف کعبہ 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ہوئی، جس میں امام کعبہ اور حرمین مزید پڑھیں

افغانستان میں طالبان کے خلاف مزاحمت: ’’آپ کو سچ نہیں بتا سکتا، اگر بتایا تو مارا جاؤں گا‘‘

کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی) کابل کے شمال میں واقع خوبصورت وادی اندراب میں سفر کرتے ہوئے ہمیں جنگ کے کوئی واضح آثار نظر نہیں آئے۔ مگر جہاں طالبان اب یہاں اور پڑوسی صوبے پنجشیر میں پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر اسلحے کے حامل اور طاقتور ہیں وہیں افغانستان میں اُن کی حکومت مزید پڑھیں

میکسیکو: کنٹینر سے 94 تارکین وطن بازیاب

میکسیکو سٹی (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی) میکسیکو کے حکام نے جمعرات کے روز بتایا کہ تقریباً ایک سو تارکین وطن کو میکسیکو کی ایک ہائی وے پر ایک مال بردار ٹریلر میں لاوارث چھوڑ دیا گیا تھا اور انہیں دم گھٹنے سے بچانے کے لیے باہر نکالنا پڑا۔ Mexican authorities said that at least مزید پڑھیں

رواں سال کے 6 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز پر 434 حملوں میں 323 افسر و اہلکار ہلاک ہوئے، وزارت داخلہ پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سیکورٹی فورسز پر دہشتگردی کے 434 حملے ہوئے جس میں سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کے 323 افسر اور اہلکار ہلاک ہوئے۔ وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے ایوان بالا میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔ مزید پڑھیں

افغانستان: طالبان سیکورٹی فورسز نے داعش کے کمانڈر سمیت 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا

کابل (ڈیلی اردو/شِنہوا) افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبے لغمان میں داعش کے کم از کم 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ https://twitter.com/Natsecjeff/status/1552634405633626113?t=TVLxn8T34ENSDC_Xtp64Xw&s=19 صوبائی گورنر کے ترجمان صلاح الدین زاہد نے خبر رساں ادارے شِنہوا کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے صوبے کے علی نگار ضلع کے کنڈا گل علاقے میں داعش عسکریت پسندوں کے مزید پڑھیں

انجنیئر ظہیر احمد: زیارت آپریشن میں مبینہ ہلاک نوجوان زندہ ہیں

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچستان میں زیارت آپریشن میں ہلاک ہونے والے نو افراد میں سے جس شخص کو انجنیئر ظہیر احمد کے طور پر شناخت کیا گیا تھا وہ انجینئر ظہیر احمد نہیں تھے۔ انجنیئر ظہیر احمد زندہ ہیں اور انھوں نے کو کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نور احمد بنگلزئی مزید پڑھیں

راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

نئی دہلی (ڈیلی اردو/شِنہوا) بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کا مگ۔21 طیارہ مغربی ریاست راجستھان میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ حکام نے جمعہ کو بتایا کہ تربیتی طیارہ جمعرات کی رات دیر گئے راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے 532 کلومیٹر مغرب میں مزید پڑھیں

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے دہشتگرد تنظیموں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزارت داخلہ نے 2019 سے 2021 کے دوران دہشت گرد کارروائیوں میں متحرک تنظیموں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ 2019 سے 2021 کے دوران اہلسنت و الجماعت، القاعدہ، بلوچستان لبریشن مزید پڑھیں

سری لنکا میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کولمبو (ڈیلی اردو) معاشی اور سیاسی بحران سے دو چار جنوبی ایشیائی ملک سری لنکا میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سری لنکن حکام کے مطابق جولائی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 60 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ ماہ مہنگائی 54 اعشاریہ 6 فیصد مزید پڑھیں

پشاور: متاثرین ضرب عضب کا دھرنا 5ویں روز میں داخل

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے متاثرین کا راشن بندش کے خلاف پشاور پریس کلب کے باہر دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا۔ دھرنے میں آپریشن ضرب عضب کے باعث 2014 میں نقل مکانی کرنے والے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے آئی ڈی پیز کے 7 ہزار مزید پڑھیں