سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج اور عدلیہ مخالف مہم، تحقیقات شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج اور عدلیہ کے خلاف مہم کے معاملہ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائمز ونگ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز وزیر داخلہ کے احکامات موصول ہونے پر مزید پڑھیں

افغانستان: لشکر جھنگوی کے اہم کمانڈر عبدالوہاب لاڑک قندہار میں ہلاک

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر عبدالوہاب لاڑک افغانستان میں ہلاک ہوگیا ہے۔ افغانستان کے ضلع قندھار میں 22 مارچ کو نامعلوم افراد نے پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک عرف حکیم علی جان عرف حکیم صالح عرف خوشی محمد مزید پڑھیں

شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔ جاپانی کوسٹ گارڈ مزید پڑھیں

کراچی: پولیس افسران کے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کے خدشات

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں گینگ وار سے منسلک سابق پولیس افسران کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کے خدشات پر مشتمل کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ گینگ وار سے تعلق کے الزام میں برطرف سابق پولیس افسر مزید پڑھیں

سری لنکا کا اقتصادی بحران: پیڑول پمپوں پر فوج تعینات

کولمبو (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) سری لنکا نے اہم اجناس کی قیمتوں میں اچانک اضافے اور قلت کی وجہ سے پیڑول پمپوں پر ہزاروں لوگوں کی لمبی قطاریں لگنے کے بعد ایندھن کی تقسیم میں مدد دینے کے لیے سینکڑوں سرکاری پیڑول اسٹیشنوں پر فوج تعینات کردی ہے۔ سری لنکا غیر ملکی زرمبادلہ کے بحران مزید پڑھیں

یوکرین: کییف میں تازہ راکٹ حملے میں ایک اور صحافی ہلاک

کییف (ڈیلی اردو) یوکرینی دارالحکومت کییف سے ایک اور صحافی کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ یہ صحافی ایک روسی خاتون اوکسانا باؤلینا تھیں، جو ایک آن لائن تحقیقاتی میگزین ’دی انسائیڈر‘ کے لیے کام کرتی تھی۔ وہ کییف کے ایک مضافاتی علاقے میں جنگی تباہی کے بارے میں رپورٹنگ کر رہی تھیں کہ ایک مزید پڑھیں

یوکرین حملے میں 15 ہزار روسی فوجی ہلاک ہوئے، نیٹو

برسلز (ڈیلی اردو) نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے میں ایک ماہ کے دوران 7 ہزار سے 15 ہزار روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ NATO estimates that 7,000 to 15,000 Russian soldiers have been killed in four weeks of fighting in Ukraine, where the country's defenders have مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے 72 واقعات رپورٹ ہوئے، سی ٹی ڈی

پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے 72 واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف آپریشنز میں 19 دہشت گرد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے سہ ماہی رپورٹ مرتب کرلی۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں مزید پڑھیں

اسرائیل میں چاقو سے حملے اور گاڑی چڑھانے کے واقعات میں 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل کے شہر بئر سبع میں چاقو سے حملے اور گاڑی چڑھانے کے واقعات میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بئر سبع کے علاقے میں ایک چاقو بردار شخص نے پیٹرول پمپ کے قریب خاتون کو نشانہ بنایا پھر چوری شدہ گاڑی میں متعدد افراد مزید پڑھیں

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں 2 سال بعد اعتکاف کی اجازت

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی حکومت نے دو سال بعد رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں اعتکاف دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی اخبار سعودی گیزٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اعلان حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن مزید پڑھیں