خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے 72 واقعات رپورٹ ہوئے، سی ٹی ڈی

پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے 72 واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف آپریشنز میں 19 دہشت گرد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے سہ ماہی رپورٹ مرتب کرلی۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں مزید پڑھیں

اسرائیل میں چاقو سے حملے اور گاڑی چڑھانے کے واقعات میں 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل کے شہر بئر سبع میں چاقو سے حملے اور گاڑی چڑھانے کے واقعات میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بئر سبع کے علاقے میں ایک چاقو بردار شخص نے پیٹرول پمپ کے قریب خاتون کو نشانہ بنایا پھر چوری شدہ گاڑی میں متعدد افراد مزید پڑھیں

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں 2 سال بعد اعتکاف کی اجازت

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی حکومت نے دو سال بعد رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں اعتکاف دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی اخبار سعودی گیزٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اعلان حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن مزید پڑھیں

بھارت: مغربی بنگال میں مقامی رہنما کے قتل پر فسادات، 20 افراد زندہ جلا دیے گئے

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں مغربی بنگال کے ضلع بھیربھم میں مقامی رہنما کے قتل کے بعد علاقے میں فسادات پھوٹ پڑے اور مشتعل افراد نے 8 گھروں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ https://twitter.com/abhijitmajumder/status/1506288759004082176?t=YDfHakK_It4y9Y3TSYE3Bg&s=19 بھارتی خبر رساں ادارے انڈین ایکسپریس کے مطابق مزید پڑھیں

سرینگر: بھارتی کشمیر میں غیر مقامی مزدوروں پر مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملوں میں تیزی

سرینگر (ڈیلی اردو/وی او اے) نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے بھارت کی مختلف ریاستوں کے مزدوروں اور کاریگروں پر ایک مرتبہ پھر حملے شروع کردیے ہیں۔ حکام نے ان حملوں میں تیزی کی ذمے داری ایک مرتبہ پھر پڑوسی ملک پاکستان پر عائد کی ہے۔ بھارت کی ریاست بہار مزید پڑھیں

ماریوپول میں اب بھی ایک لاکھ افراد ’غیر انسانی حالات‘ میں محصور ہیں، یوکرین صدر کا دعویٰ

کیف (ڈیلی اردو/بی بی سی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب میں ساحلی شہر ماریوپول میں اب بھی ایک چوتھائی آبادی یعنی تقریباً ایک لاکھ افراد ‘غیر انسانی حالات‘ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ منگل کی شب اپنے یومیہ فیس بک خطاب میں یوکرینی صدر نے ماریوپول میں پھنسے افراد مزید پڑھیں

اٹک میں میلے میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک

اٹک (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں میلے میں تلخ کلامی پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان اٹک پولیس کے مطابق رات گئے بولیانوال میں عرس اور میلے کے موقع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں 4 افراد ہلاک گئے۔ واقعے کی اطلاع مزید پڑھیں

افغانستان: 7 ماہ بعد لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھلنے کے چند گھنٹے بعد ہی بند کرنے کا حکم

کابل (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی) افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک بھر میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھلنے کے چند گھنٹے بعد ہی انہیں بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش سے متعلق احکامات نے طالبات اور والدین کو پریشان کر دیا ہے۔ ملک بھر میں لڑکیوں کے مزید پڑھیں

بھارت: دنیا کے سب سے بڑے ”وراٹ رامائن مندر‘‘ کی تعمیر کیلئے ایک مسلمان نے زمین دی

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی صوبے بہار میں دنیا کا سب سے بڑا ہندو مندر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس مندر کی تعمیر کے لیے ایک مسلمان نے اپنی زمین ‘دان’ کی ہے۔ اس پیش کش کو فرقہ وارانہ خیر سگالی کی عظیم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ دنیا کا سب سے مزید پڑھیں

او آئی سی فلسطین اور کشمیر پر ناکام ہو چکی ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے وزیر اعظم عمران نے منگل کو اسلامی اتحاد تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطین اور کشمیر پر ناکام ہوچکے ہیں۔ عمران خان کے مطابق ’ہم تمام ممالک کی اپنی خارجہ پالیسیاں ہیں مگر میں یہ کہنا چاہتا ہوں مزید پڑھیں