بھارت نے اسلحہ کی بڑی کھیپ افغانستان پہنچا دی

کابل (ڈیلی اردو) بھارت نے طالبان سے لڑائی کے لیے اسلحہ کی بڑی کھیپ افغان حکومت کو فراہم کردی، اسلحہ افغان حکومت کے حوالے کرنے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے اسلحہ کی ایک بڑی کھیپ افغان حکومت کو فراہم کردی جس کی مدد سے افغان حکومت طالبان کے مزید پڑھیں

کراچی سے چار ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) پولیس نے پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 4 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا. ضلع کیماڑی پولیس نے پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی کے دوران 4 ٹارگٹ کلرزکو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق لیاری گینگ وار مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں طالبات کے پرچے کے دوران سرکاری سکول پر دستی بم سے حملہ

میران شاہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارہویں جماعت کی طالبات کے پرچے کے دوران سرکاری اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بھی شمالی وزیرستان میں سرکاری اسکول پر دستی بم سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے وقت بارہویں جماعت کی مزید پڑھیں

افغان امن خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر سمجھتے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

دوشنبے (ڈیلی اردو/آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کو خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر سمجھتا ہے ،علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان اور تاجکستان کے نکتہ نظر اور سوچ میں گہری مماثلت، خوشی کا باعث ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ مزید پڑھیں

افغانستان: طالبان کا ایران بارڈر سے چین کی سرحد پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان نے مغربی افغانستان کی دو سرحدی گزرگاہوں اور ایران بارڈر سے چین کی سرحد پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔ دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے دوحہ معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے امریکی فوج کے چلے جانے کے بعد اب طالبان کس مزید پڑھیں

اسلام آباد: کابینہ نے قبائلی اضلاع میں تھری اور فور جی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کابینہ نے سابق فاٹا (قبائلی اضلاع) میں تھری اور فور جی کی منظوری دے دی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایجنسیوں کو کسی حساس معاملے پر تھری یا فور جی کی سروس بند کرانے مزید پڑھیں

افغانستان: طالبان نے غزنی شہر کا گھیراؤ کر لیا

کابل (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) طالبان نے وسطی افغانستان کے شہر غزنی کا گھیراؤ کر لیا ہے اور افغان سیکیورٹی فورسز سے لڑائی کے لیے شہریوں کے گھروں میں گھس کر مورچے بنا لیے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ طالبان کا صوبائی دارالحکومت پر تازہ ترین حملہ ہے جہاں انہوں نے سیکیورٹی مزید پڑھیں

پاکستان میں دوران حراست تشدد اور موت قابل سزا جرم قرار

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ایوان بالا سینیٹ میں دوران حراست تشدد اور موت کے انسداد اور سزا کا بل 2021 منظور کر لیا گیا۔ بل پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے پیش کیا اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اس کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد میں ملوث کسی بھی سرکاری مزید پڑھیں

ضلع کرم سے نجی کمپنی کے مغوی ملازم کی لاش برآمد، 5 تاحال لاپتہ

پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) اففانستان سے ملحقہ قبائلی ضلع کرم سے دو ہفتے قبل اغوا ہونے والے نجی موبائل کمپنی کے ملازمین میں سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو ملنے والی یہ لاش ایک مزدور کی ہے جس کا تعلق پنجاب کے مزید پڑھیں

بھارت میں مسلم خواتین کی آن لائن ’نیلامی‘ پر انسانی حقوق کے کارکنوں کی مذمت

نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) انسانی حقوق کے کارکنوں، خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم رضاکاروں اور صحافیوں نے بھارت میں مسلمان خواتین کی تصاویر اور اُن سے متعلق معلومات بغیر اجازت انٹرنیٹ پر ڈالنے کی مذمت کرتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مزید پڑھیں