جموں و کشمیر متنازع ہی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (ڈیلی اردو) بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے دو روز بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازع پر اقوام متحدہ کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ وضاحت بھارت کے اقوام متحدہ مزید پڑھیں

طالبان نے طاقت کے زور پر قبضہ کیا تو اُن کی حکومت عالمی سطح پر تنہا ہوگی، زلمے خلیل زاد

کابل (ڈیلی اردو) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمےخلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان نے طاقت کے زور پر افغانستان پر قبضہ کیا تو اُن کی حکومت عالمی سطح پر تنہا ہوگی اور طالبان خود کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کروا سکیں گے۔ زلمے خلیل زاد نے امریکی میڈیا کو مزید پڑھیں

لشکر گاہ اور ہرات میں طالبان اور افغان فوج میں شدید جھڑپیں: فوج کی حمایت میں عوام کے اللہ اکبر کے نعرے

کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی) افغانستان کے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ اور مغربی شہر ہرات میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید لڑائی جاری ہے اور افغان حکام کا دعویٰ ہے کہ طالبان کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے انھیں واپس دھکیلا جا رہا ہے۔ مغربی شہر ہرات میں افغان حکام کے مطابق مزید پڑھیں

لبنان سے اسرائيل کی جانب راکٹ حملے

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائيلی فوج کا الزام ہے کہ لبنان سے اس کی سرزمين کی جانب تين ميزائل داغے گئے۔ دو ميزائل اسرائيل ميں گرے جبکہ ايک لبنان ہی ميں گرا۔ RAW FOOTAGE: 3 rockets were just fired from Lebanon toward northern Israel. 2 rockets landed in Israel, and 1 fell inside Lebanon. In response, مزید پڑھیں

جرمنی: جنگی جرائم کا مشتبہ مرتکب شامی شہری گرفتار

برلن (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) وفاقی جرمن دفتر استغاثہ نے برلن میں شامی شہری موافق ال ڈی کو مبینہ طور پر سن دو ہزار چودہ میں دمشق میں شہریوں کے ایک گروپ پر بم حملہ کرنے اور دیگر جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ Festnahme eines mutmaßlichen Mitglieds der Miliz مزید پڑھیں

بھارت میں 9 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کے بعد لاش جلادی گئی

دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارت میں ایک نو سالہ بچی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل اور جلا دیا گیا۔ بچی پانی لینے کے لیے ایک شمشان گھاٹ گئی تھی۔ یہ ہولناک واقعہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں کینٹ علاقے کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ دہلی پولیس نے ایک پجاری سمیت چار مزید پڑھیں

وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی پٹائی

بیجنگ (ڈیلی اردو) چین نے وادی گلوان میں بھارتی فورسز کے ساتھ لڑائی کی ایک اور ویڈیو جاری کردی۔ China releases videos of June 2020 #GalwanClash, a day after India-China release joint statement NDTV’s Vishnu Som reports pic.twitter.com/kV9zVFGXOB — NDTV (@ndtv) August 3, 2021 تفصیلات کے مطابق چین نے وادی گلوان تنازع کے دوران بھارتی مزید پڑھیں

افغان سرحد کے قریب روس کے جنگی ہیلی کاپٹرز تعینات

ماسکو (ڈیلی اردو) روس کے سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ نے اطلاع دی ہے کہ روس نے ایم آئی 8 ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر اور ایم آئی 24 اسلٹ گن شپ ہیلی کاپٹروں کومغربی سائبیریا کے نووسبیرسک ریجن سے تاجکستان کے گیسار ایئر فیلڈ پر دوبارہ تعینات کر دیا ہے تاکہ یہ ہیلی کاپٹر افغان سرحد سے مزید پڑھیں

افریقہ: موریشین جزیرے پر خفیہ بھارتی بحری اڈے کا انکشاف

پورٹ لوئس (مانیٹرنگ ڈیسک) الجزیرہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارت موریشس کے دور دراز جزیرے آگالیگا پر بحری تنصیبات کی تعمیر کررہا ہے۔ الجزیرہ کے تحقیقاتی یونٹ کے مطابق شواہد کا جائزہ لینے والے عسکری ماہرین نے کہا کہ زیر تعمیر رَن وے یقینی طور پر بھارتی بحریہ کی جانب سے سمندری گشت کے مزید پڑھیں

کابل: وزیر دفاع کی رہائش گاہ کے باہر خودکش کار بم دھماکا، 4 افراد ہلاک، 20 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغان دارالحکومت کابل میں قائم وزیر دفاع کے گھر کے باہر خودکش کار بم حملے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ منگل کو افغانستان کا دارالحکومت کابل ایک زور دار دھماکے سے لرز اٹھا تھا۔ جس کے بعد انتہائی سیکیورٹی والے گرین زون میں گولیوں کی آوازیں بھی سنائی دی مزید پڑھیں