راولپنڈی: ایس ایس پی میاں ابرار حسین نیکوکارہ نے خودکشی کرلی

راولپنڈی(ڈیلی اردو) ایس ایس پی میاں ابرار حسین نیکوکارہ نے مبینہ گھریلو جھگڑے پر خودکشی کرلی کرلی۔ پولیس کے مطانق ‏پولیس ٹریننگ اسکول روات کے پرنسپل ابرار حسین نیکوکارہ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ میاں ابرار حسین سی ٹی او فیصل آباد، ڈی پی او خوشاب بھی تعینات رہے۔ میاں مزید پڑھیں

قندوز میں افغان فضائی حملے میں پاکستانی طالبان کمانڈر محب اللہ ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں ایک فضائی حملے میں پاکستانی طالبان کمانڈر محب اللہ والد شیر ولی خان کی کار کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے اہم کمانڈر محب اللہ اپنی کار میں قندوز کے دورے پر آئے تھے جہاں انہیں مزید پڑھیں

پاکستان میں کوئی جماعت جمہوری نہیں: پیپلز پارٹی رہنما فرحت اللہ بابر

اسلام آباد (ویب ڈسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی جماعتیں اندرونی سطح پر نہ ہی جمہوری ہیں اور نہ ہی ان میں آزادانہ جمہوری فیصلے کرنے کی صلاحیت ہے اور اس کی حالیہ مثال پارلیمنٹ سے آرمی (ترمیمی) ایکٹ 2020 کے مزید پڑھیں

پیرا گون ہاؤسنگ سکینڈل: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جنوری تک توسیع

لاہور (ڈیلی اردو/این این آئی) احتساب عدالت نے پیرا گون ہاؤسنگ سکینڈل ریفرنس میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جنوری تک توسیع کر دی۔ دوران سماعت احتساب عدالت کے جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا نیب نے قیصر امین بٹ کے وعدہ معاف گواہ بنانے مزید پڑھیں

پرویز مشرف کیس: لاہور ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل اور ٹرائل غیر قانونی قرار دیدی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے دیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت مزید پڑھیں

سپریم کورٹ کا کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاپتا افراد کے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ​سپریم کورٹ میں پیر کو کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کیس کی سماعت ہوئی تو اس موقع پر اٹارنی جنرل انور منصور خان نے عدالت سے ان کیمرہ مزید پڑھیں

ایران امریکا کشیدگی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات

تہران + اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ایران امریکہ کشیدگی، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور پاکـ ایران کثیرالجہتی، تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے مزید پڑھیں

بلوچستان میں بارش اور شدید برفباری سے 15 افراد جاں بحق

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دو روز سے جاری برف باری اور بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جس دوران حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں 3 سے 4 فٹ تک برف پڑ چکی ہے، شدید برف باری سے زیارت، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، مزید پڑھیں

بنوں میں پشتون تحفظ موومنٹ کا بڑا جلسہ

بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی و پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما محسن داوڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم ہی کی وجہ سے آج پشتونوں کو حکومتی اداروں میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اوراُن کے مسائل مزید پڑھیں

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا وزارت چھوڑنے کا اعلان

کراچی (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے ان کی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے کیے جانے والے وعدے پورے نہ کرنے پر وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وعدہ کیا تھا کہ مزید پڑھیں