لاہور میں 5 دن قید کی سزا پانے والا پان فروش 6 سال بعد رہا

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت نے غلط قید اور انصاف میں تاخیر پر سائل سے معافی مانگ لی لاہور کی عدالت نے انصاف میں تاخیر پر سائل سے معافی مانگتے ہوئے 6 سال میں پانچ دن کی سزا کیخلاف اپیل کا فیصلہ سنادیا۔ لاہور کے علاقے نولکھا میں پان فروش جمشید اقبال کو مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات نے 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

ابوظبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی جانب سے رمضان میں معافی دیئے جانے کے تحت 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا۔ گلف نیوز کی رپورٹ میں پاکستانی دفتر خارجہ کے حوالے سے کہا گیا کہ تقریباً 262 پاکستانی قیدیوں کو ابوظہبی اور العین، 177 کو دبئی، مزید پڑھیں

ایڈز میں مبتلا ڈاکٹرکا انتقام: رتوڈیرو میں ایچ آئی وی سےمتعلق سنسنی خیز انکشافات سامنےآگئے

کراچی (ویب ڈیسک) ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مسعود سولنگی نے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی پھیلنے سے متعلق تحقیقات مکمل کرلیں۔ ڈی جی ہیلتھ کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایچ آئی وی پھیلنے کے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسکریننگ میں 534 افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے مزید پڑھیں

آرمی چیف، وزیراعظم، آصف زرداری کا قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس

راولپنڈی/اسلام آباد/ لالہ موسیٰ (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان نے پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قمر زمان کائرہ کے مزید پڑھیں

مستونگ آپریشن: ہلاک دہشت گردوں کا تعلق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے تھا

اسلام آباد + کوئٹہ (ڈیلی اردو/ مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مشتونگ کے قریب قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی کارروائی میں مارے جانیوالے 9 دہشت گردوں کا تعلق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش اور کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تھا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی مزید پڑھیں

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 150 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

کراچی (ویب ڈیسک) امریکی ڈالر کا سفر رکا نہیں ہے اور وہ مسلسل تیزی سے اوپر جا رہا ہے جبکہ روپیہ پستی کی انتہا پر پہنچ چکا ہے۔ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید تگڑا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 روپے مہنگا ہو کر 150 روپے پر پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق مارکیٹ مزید پڑھیں

چین: پاکستان نے ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ پیش کردی

بیجنگ (ویب ڈیسک) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ پیش کر دی۔ ایف اے ٹی ایف ایشیاء پیسیفک گروپ کا اجلاس چین میں ہوا جس میں پاکستانی وفد نے سیکریٹری خزانہ یونس ڈاگا کی سربراہی میں شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مزید پڑھیں

دہشت گردوں کا ہر جگہ پیچھا کرینگے، کوئی رعایت نہیں ہوگی: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان نے مستونگ کے علاقے قابو میں دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی کامیاب کاروائی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سی ٹی ڈی اور دیگر متعلقہ اداروں نے قابل مزید پڑھیں

داعش کا ’پاکستان صوبہ‘ کے قیام کا دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے پاکستان میں ایک ’صوبے‘ کے قیام کا دعویٰ کیا ہے۔ چند روز قبل داعش نے بھارت کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر میں ایک دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بھارت میں بھی ’ہند صوبے‘ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ وائس آف مزید پڑھیں

بلوچستان: مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 9 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے نواحی علاقے کوہ مہران میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس کارروائی میں 4 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں دہشت گردوں کے کیمپ مزید پڑھیں