سری لنکا: اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی

کولمبو (ڈیلی اردو/اے پی) سری لنکا کی اہم مخالف جماعت نے وزیر اعظم مہندا راجاپاکسے اور ان کی کابینہ کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے ’عدم اعتماد‘ کی تحریک پیش کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق اپوزیشن نے حکومت پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ ملک مزید پڑھیں

توہین مذہب کا قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگا، ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کی حزب مخالف کی متعدد جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے شیری مزاری کے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خط عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستانی اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت ہے۔ حافظ حمد مزید پڑھیں

شیریں مزاری کا عمران خان کیخلاف ‘توہین مذہب قانون’ کے غلط استعمال پر اقوام متحدہ کو خط

واشنگٹن ڈی سی (ڈیلی اردو/وی او اے) تحریک انصاف کی رہنما، پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی رکن اور سابق وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے، ذرائع ابلاغ کے مطابق، اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ادارے کی کمشنر مشیل بیشلے کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی ادارہ پاکستان مزید پڑھیں

ماسکو کیف کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے، صدر پوٹن

ماسکو (ڈیلی اردو/تاس) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے منگل کے روز اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں کے ساتھ ٹیلی فون پر تقریباً دو گھنٹے بات چیت کی۔ روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق پوٹن نے ماکروں سے کہا کہ روس نے یوکرین کو مذاکرات کے اصولی طریقہ کار کے حوالے سے خاکہ پیش مزید پڑھیں

سیاسی مخالفین پر توہین مذہب کے مقدمات: صحافتی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا اظہار تشویش

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کی صحافتی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین پر توہینِ مذہب کے مقدمات کے اندراج پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس عمل کو ایک خطرناک رجحان قرار دیا ہے۔ انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) اور پاکستان مزید پڑھیں

سعودی عرب، یمن میں حوثیوں کے خلاف جنگ میں امریکا کے رویے سے مایوس

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شاہی خاندان کے ایک سینئر رکن اور سابق انٹیلی جنس چیف نے کہا کہ سعودی عرب یمن کی ایران کی حمایت یافتہ حوثی تحریک سے مملکت اور خطے کو درپیش سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے امریکی اقدامات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز مزید پڑھیں

ایچ آر سی پی کا پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کیخلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان میں انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم ’ایچ آر سی پی‘ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لیے جائیں۔ ایچ آر سی پی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں پر جو مقدمات سیکشن 295 اے مزید پڑھیں

بھارتی کشمیر: سری نگر میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی عائد

سری نگر (ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جامع مسجد سری نگرمیں نماز عید کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھارتی کشمیر میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی کو بنیادی انسانی و مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، مزید پڑھیں

توہین مذہب مقدمات: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے روک دیا

لاہور (ڈیلی اردو) توہین مذہب کے مقدمات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعلقہ اداروں کو تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف 9 مئی تک کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہراساں کرنے سے روک دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی مزید پڑھیں

مسجدِ نبوی میں نعرے بازی: عمران خان کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے، وفاقی وزیِر داخلہ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مسجدِ نبوی میں نعرے بازی کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم ’عمران خان کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔‘ یاد رہے گذشتہ روز پاکستان کے صوبہ مزید پڑھیں