عالمی طاقتوں اپنے مفادات کیلئے افغان سرزمین کو استعمال نہ کریں، پی ٹی ایم

پشاور (ڈیلی اردو) پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کے باوجود تشدد کے بڑھنے نے افغانستان میں جاری امن عمل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹرز میرام شاہ میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید پڑھیں

صدارتی عہدہ سنبھالتے ہی ٹرمپ کی پالیسیاں ختم کردونگا، جوبائیڈن

نیویارک (ڈیلی اردو) غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے پہلے دن ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور کی امتیازی اور نسلی بنیادوں پر بنائی گئی امیگریشن پالیسیوں کو ختم کرنے کے عزم کو دہرایا ہے۔ اپنے حامیوں سے ایک خطاب میں انہوں مزید پڑھیں

یاسر عرفات کو 1982 میں قتل کرنے کی اسرائیلی سازش کا انکشاف

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے 1982 بیروت کے ایک اسٹیڈیم میں بم حملے میں یاسرعرفات کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم بعد میں اس منصوبے کو ملتوی کر دیا گیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یاسر عرفات کی 16 ویں مزید پڑھیں

فرقہ واریت سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی

لاہور (ڈیلی اردو) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ فرقہ واریت نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے، توہین رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کی قیادت میں علماء کرام کے وفد نے ان کی رہائش مزید پڑھیں

بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ پاکستان کے اہم سیاستدانوں کو نشانہ بنا سکتی ہے، شیخ رشید

لاہور (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پاکستانی سیاستدانوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرس کے دوران شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین واپس آگئے ہیں، اب نوازشریف کو بھی آجانا چاہیے، نواز شریف کو معلوم ہے کہ مزید پڑھیں

چینی اسکینڈل: شہباز شریف، حمزہ، سلمیان، جہانگیر ترین اور علی ترین کیخلاف مقدمات درج

لاہور (ڈیلی اردو) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چینی اور منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین، علی ترین، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی اے نے چینی اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جہانگیر ترین مزید پڑھیں

پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کو دیدیے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد دنیا کو دیدیے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری بھارت کو دہشت گردی بند کرنے پر زور دے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہنا مزید پڑھیں

برسلز: یورپی ریاستوں نے دہشت گردی کیخلاف اعلانِ جنگ کردیا

برسلز (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) پیرس، نیس اور ویانا میں تازہ حملوں کے بعد یورپی یونین کی رکن ریاستوں نے دہشت گردی کے خلاف نیا اعلانِ جنگ کر دیا ہے۔ اب ممکنہ طور پر یورپ بھر میں نگرانی کے نظام کو وسعت دی جائے گی۔ برسلز میں یورپی وزرائے خارجہ کے اس اجلاس کے لیے تاریخ مزید پڑھیں

تحریک لبیک کیخلاف کریک ڈاؤن، درجنوں رہنما اور کارکن گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) تحریک لبیک کے 15 نومبر کو احتجاج کے حوالے سے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں پولیس نے تحریک لبیک کے مجموعی طور پر 96 رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی سے تحریک لبیک ناردرن پنجاب کے امیر عنایت الحق شاہ مزید پڑھیں

پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ جام مدد علی کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔ جام مدد علی کئی روز سے نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ مزید پڑھیں