سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی انتقال کر گئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی انتقال کر گئے۔ میر ظفراللہ جمالی کچھ دن سے علیل تھے۔ ظفراللہ خان جمالی کو طبیعت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال مزید پڑھیں

سعودی ولی عہد سمیت 3 شہزادوں کو پاکستان میں تلور کے شکار کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی حکومت نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی حکمران خاندان کے دیگر 2 شہزادوں کو سال 21-2020 کے شکار سیزن میں بین الاقوامی تحفظ کے حامل پرندے تلور کے شکار کا اجازت نامہ جاری کردیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دیگر دو شکاری گورنرز ہیں جن مزید پڑھیں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ سپریم کورٹ میں ایک درخواست کے ساتھ پیش ہوئیں جس میں انہوں نے عمران خان کو اپنے 3 بچوں کے اثاثے اس وقت جب وہ چھوٹے تھے اپنے انکم ٹیکس ریکارڈ میں مبینہ طور پر ظاہر نہ کرنے پر وزیراعظم کے دفتر سے مزید پڑھیں

اقوام متحدہ کو ایٹمی تنصیبات کی نگرانی نہیں کرنے دیگا، ایران

تہران (ڈیلی اردو) ایران اقوام متحدہ کو ایٹمی تنصیبات کی نگرانی نہیں کرنے دے گا۔ یہ بات پارلیمنٹ سے منظور کیے جانے والے بل میں کہی گئی ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ نے ایک بل منظور کیا ہے جس کے تحت اگر مغربی ممالک تیل اور بینکنگ کے حوالے سے پابندیوں میں رعایت نہیں دیں گے مزید پڑھیں

خالد خورشید نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

گلگت بلتستان (ڈیلی اردو) گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ خالد خورشید نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر راجہ جلال مقپون نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس گلگت میں منعقد ہوئی جس میں نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، فورس کمانڈر گلگت بلتستان سمیت اعلیٰ عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ گلگت مزید پڑھیں

پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، گورنر پنجاب چوہدری سرور

لاہور (ڈیلی اردو) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ گورنر پنجاب سے ایم پی اے سردار مہندر پال اور دیگر نے ملاقات کی، چوہدری محمد سرور نے سکھ برادری کو بابا گرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب چوہدری مزید پڑھیں

ترکی: بغاوت کرنے والے 337 پائلٹوں کو عمر قید کی سزا

انقرہ (ڈیلی اردو) ترکی میں 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے کیس میں سیکڑوں افراد کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ترکی کی عدالت نے 15 جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے کیس میں ترک صدر طیب اردوان کی حکومت کے خلاف منصوبہ بندی مزید پڑھیں

والدہ کا انتقال: وزیراعلیٰ پنجاب نے شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی منظوری دیدی

لاہور (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ پنجاب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر کابینہ کی سفارشات کی منظوری دیدی۔ ذرائع وزیراعلیٰ آفس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی۔ ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مزید پڑھیں

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف فیملی کے 4 افراد اشتہاری قرار

لاہور (ڈیلی اردو) عدالت نے شہباز شریف فیملی کے 4 افراد سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ احتساب عدالت لاہور میں شہباز فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ جج احتساب عدالت نے کہا کہ 30 دن مکمل ہو گئے ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ تمام ملزمان مزید پڑھیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کورونا کا شکار ہوگئے

کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹؤ زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ I have tested positive for #COVIDー19 & am self isolating مزید پڑھیں