بھارتی وزیراعظم مودی میزائلوں سے لیس طیاروں میں سفر کرینگے

نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارتی صدر رام ناتھ کوند اور وزیراعظم نریندر مودی آئندہ سال جولائی سے میزائل اور دفاعی نظام سے لیس 2 خصوصی امریکی طیاروں میں سفر کریں گے۔ بھارتی ویب سائٹ “انڈیا ٹو ڈے” کے مطابق بھارتی صدر اور وزیراعظم مودی کے لیے میزائلوں اور دفاعی نظام سے لیس دو بی مزید پڑھیں

چوہدری شوگر ملز کیس: نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم  میاں نوازشریف کے چوہدری شوگرملز کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری، کوٹ لکھپت جیل لاہور سے گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کیلئے احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔  نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی چوہدری شوگر ملز میں گرفتاری کی منظوری دے دی۔ نیب لاہور کو میاں نوازشریف کے گرفتاری وارنٹ مزید پڑھیں

برطانوی عدالت میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی سخت شرائط کے ساتھ ضمانت منظور کرلی

لندن (ڈیلی اردو) برطانوی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی سخت شرائط کے ساتھ ضمانت منطور کرلی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بانی ایم کیو ایم کی ضمانت پر پراسیکیوشن کی جانب سے مخالفت کی گئی تھی، پراسیکیوشن نے ضمانت کی شرائط پر اتفاق کیا جس کے بعد بانی ایم کیو ایم کی مزید پڑھیں

نوازشریف کا مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے جمعیت علماء السلام (ف) کے آزادی مارچ کی حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے جیل کوٹ لکھپت سے سربراہ جمعیت علماء السلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے نام خط لکھتے ہوئے آزادی مارچ مزید پڑھیں

اشتعال انگیز تقریر کیس: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین لندن میں گرفتار

لندن (ڈیلی اردو) اشتعال انگیز تقریر کیس میں بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرکے فرد جرم عائد کردی گئی۔ ان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فردجرم عائد کی گئی۔ بانی ایم کیو ایم کو آج ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ لندن مزید پڑھیں

چین نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی موقف مسترد کردیا

بیجنگ (ڈیلی اردو) چین نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی موقف مسترد کردیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مسئلہ کشمیر پر بیجنگ کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ امید ہے کہ پاکستان اور بھارت باہمی اعتماد کو بڑھائیں گے۔ بھارتی میڈیا نے مزید پڑھیں

ایٹم بم بنانا اور اسکا استعمال حرام ہے: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ

تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خانہ ای نے ایٹمی بم کو حرام قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایٹمی ہتھیار بنانا اور اسکے ذخیرے پر مذہبی ممانعت ہے۔ اور اسکا استعمال حرام ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا مزید پڑھیں

آزادی مارچ 27 اکتوبر سے شروع اور اسلام آباد میں 31 اکتوبر کو داخل ہوگا: مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ 27 کو نہیں بلکہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ میں جانا امریکہ کی سب سے بڑی غلطی تھی: امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جانا امریکی تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا، مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کی غلط اطلاعات پر گئے جبکہ وہاں ایسے ہتھیار نہیں تھے۔ ….IN THE HISTORY OF OUR COUNTRY! We went to war under مزید پڑھیں

پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں بلاول نے مزید پڑھیں