اسلام آباد پولیس کا افسر غیر ملکی سفیر کو اہم ملکی دستاویزات دینے پر گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم سیل کارروائی کے دوران ملکی راز بیچنے کے الزام میں اسلام آباد پولیس کے افسر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم سیل نے کارروائی کے دوران ملکی راز بیچنے کے الزام میں اسلام آباد پولیس کے افسر کو گرفتار کرلیا ہے، اے ایس مزید پڑھیں

کینیڈین فوج میں جنسی ہراسگی کے 8 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ

اوٹاوا (ڈیلی اردو) کینیڈین فوج میں 6 برسوں کے دوران اب تک جنسی حملوں کے 581 اور جنسی ہراسانی کے 221 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 6 سال کے قلیل عرصے میں ہزار کے قریب جنسی حملے و ہراسانی کے واقعات رپورٹ ہونے پر کینیڈین وزیردفاع انیتا آنند اور مزید پڑھیں

بھارت: مدر ٹریسا کے خیراتی ادارے کے خلاف تحقیقات کا آغاز

نئی دہلی (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/کے این اے) بھارتی پولیس نے نوبل امن انعام یافتہ مدر ٹریسا کے قائم کردہ خیراتی ادارے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کے تحت مسیحیوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی یہ تازہ ترین مثال ہے۔ نیوز مزید پڑھیں

ایل او سی پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی خاتون ہلاک

سرینگر (ڈیلی اردو/کے ایم ایس) بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی خاتون کو ہلاک کردیا۔ کشمیری میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے بھارتی کشمیر کے علاقے آر ایس پورا میں پاکستانی خاتون کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ بھارتی مزید پڑھیں

شام میں امریکی افواج کے ہاتھوں تین شہری ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو/شِنہوا) شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں ایک ہی خاندان کے تین شہری پیر کو امریکی افواج کے ہاتھوں مارے گئے۔ سرکاری خبر ایجنسی، سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکی افواج نے کرد زیر قیادت شامی ڈیمو کریٹک فورسز کی مدد سے دیرالزور کے دیہی علاقوں میں البصیرہ قصبے اور اس کے مزید پڑھیں

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 13 زخمی

ہیوسٹن (ڈیلی اردو) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے قریب واقع ایک مضافاتی شہر بے ٹاؤن میں شب بیداری کے موقع پر چلتی گاڑی سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔ دی ہیوسٹن کرانیکل نے رپورٹ کیا کہ اتوار کی شام کو علاقے کے ہسپتال میں ایک مزید پڑھیں

بھارت: انتہا پسند ہندوؤں نے عیسائیوں کی مقدس کتابوں کو نذرآتش کردیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست کرناٹک میں جنونی ہندوؤں نے عیسائی مبلغین پر تشدد کے بعد ان کی مقدس کتابوں کو آگ لگا دی۔ https://twitter.com/ashoswai/status/1469959592457166850?t=3s-jGr8Kkojb1AkkusfOyw&s=19 بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں مذہبی فسادات کے باعث کافی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ مشتعل افراد نے گھر گھر اپنے مذہب کی دعوت دینے کے لیے آنے مزید پڑھیں

سری نگر: بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کر لی

سرینگر (ڈیلی اردو) بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کر لی ہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر پرویندر سنگھ بھارتی فوج میں کمپنی کمانڈر تھے اور اس نے اے کے 47 رائفل سے خود کو گولی مار لی۔ رپورٹس کے مطابق 2007 سے مقبوضہ وادی میں خودکشی کرنے مزید پڑھیں

بھارتی کشمیر: ’جعلی‘ مقابلوں میں ہلاکتیں، لواحقین کو لاشوں کا انتظار

سرینگر (ڈیلی اردو/بی بی سی) یہ ایک سرد رات تھی اور ہوا میں کشیدگی تھی۔ الطاف بٹ کے لواحقین اور رشتے دار ان کی میت کی آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ الطاف بٹ سری نگر میں سکیورٹی فورسز اور مشتبہ شدت پسندوں کے درمیان ایک تصادم میں ہلاک ہو گئے تھے۔ مزید پڑھیں

انسانی حقوق کی پامالیوں: امریکا نے چین، میانمار، شمالی کوریا اور بنگلا دیش پر پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے چین، میانمار، شمالی کوریا اور بنگلا دیش پر پابندیاں عائد کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے چین، میانمار، شمالی کوریا اور بنگلا دیش کے درجنوں افراد اور ان ممالک سے تعلق رکھنے والے اداروں پر بھی وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق پابندیاں عائد کی ہیں۔ مزید پڑھیں