چار برس بعد مصر نے الجزیرہ کے ایک صحافی کو رہا کر دیا

قاہرہ (ڈیلی اردو) قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے بتایا کہ دوحہ میں مقیم پروڈیوسر کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ اپنے اہل خانہ سے ملنے مصر گئے تھے۔ تاہم اب بھی الجزیرہ کے دو صحافی مصر میں قید ہیں۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے بتایا کہ قاہرہ حکومت نے اس مزید پڑھیں

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ، پاکستان اور بھارت کی صورتِ حال پر تشویش

واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کے کمیشن برائے مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے پاکستان، چین، سعودی عرب اور ایران سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کے حوالے سے خدشات پائے جانے والے ملکوں کی فہرست (سی پی سی) میں برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے۔ USCIRF today released its 2023 مزید پڑھیں

قطر: نیوی اہلکاروں کی گرفتاری کے بعد دفاعی کمپنی کے تمام بھارتی شہریوں کی ملازمت ختم

دوحہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) قطر میں انڈین بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کے خلاف مبینہ جاسوسی کے معاملے میں مقدمے کی آئندہ سماعت دوحہ میں بدھ تین مئی کو ہو گی۔’ظاہرہ العالمی‘ نامی دفاعی کمپنی میں کام کرنے والے ان اہلکاروں کے قریبی عزیزوں کو حال میں ان سے ملنے کی اجازت دی گئی مزید پڑھیں

پاکستان میں صحافیوں کیخلاف حملوں اور دھمکیوں میں 60 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، فریڈم نیٹ ورک

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاکستان میں صحافیوں کے خلاف حملوں اور دھمکیوں میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں میڈیا پر نظر رکھنے والے ادارے فریڈم نیٹ ورک نے رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گزشتہ 11 مہینے میں صحافیوں کے خلاف دھمکیوں اور حملوں کے 140 واقعات ہوئے۔ مزید پڑھیں

روس: وطن سے غداری پر عمر قید کی سزا نافذ

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں وطن سے غداری پر عمر قید کی سزا کا قانون نافذ کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے وطن سے غداری کے نئے قانون پر دستخط کر دیئے۔ جس کے مطابق وطن سے غداری کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا مزید پڑھیں

طالبان خواتین پر عائد پابندیاں فوراً واپس لیں، سلامتی کونسل

جنیوا (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام 15 اراکین کی طرف سے متفقہ طور پر منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں طالبان کی طرف سے اعلان کردہ پابندیاں ‘انسانی حقوق اور انسانی اصولوں کو مجروح’ کرتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعرات کے مزید پڑھیں

خلیج عمان میں ایران نے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، امریکا

واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی) مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی بحریہ کے ایک بیڑے کا کہنا ہے کہ خلیج عمان میں ایران نے مارشل آئی لینڈ کے پرچم والے ایک جہاز کو اس وقت اپنے قبضے میں لے لیا، جب یہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ Iran seizes oil tanker in Gulf, U.S. Navy says https://t.co/s2WZ40bAJG مزید پڑھیں

امریکہ کی روسی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے خلاف پابندیاں

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/رائٹرز) روس نے ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے حکام کو امریکہ کے قیدی رپورٹر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی، جس کے بعد واشنگٹن نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ امریکہ نے ایران کے پاسداران انقلاب پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکہ نے 27 اپریل جمعرات کے روز مزید پڑھیں

اسلام آباد: توہینِ مذہب کےالزام میں گرفتار چینی انجینئر ضمانت پر رہا

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) توہینِ مذہب کے الزام میں گرفتار چینی باشندے کو ضمانت ملنے کے بعد جمعے کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ ایبٹ آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے جمعرات کو تیان سونگی نامی چینی باشندے کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ چینی شہری کے وکیل مزید پڑھیں

امریکا نے سری لنکا کے سابق نیول چیف پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن + کولمبو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکا نے سری لنکا کے سابق نیول چیف اور موجودہ گورنر پر پابندی عائد کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے سری لنکا کے سابق نیول چیف اور گورنر وسنتھا کرن نگوڈا کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی بنیاد پر ویزا دینے سے انکار مزید پڑھیں