کراچی میں موسلا دار بارش، کرنٹ لگنے سے 8 افراد جاں بحق

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی شہر کو موسلا دار بارش نے جل تھل کر دیا، شہر میں بارش میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 24 گھنٹے کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی جس میں تین بچے بھی شامل ہیں، کئی مقامات پر بجلی بھی غائب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اب تک مزید پڑھیں

سعودی تنصیبات پر حملے کا الزام لگانے والے ثبوت فراہم کریں: صدر حسن روحانی

نیویارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ سعودی تنصیبات پر حملے کے الزامات لگانے والے ثبوت فراہم کریں، ایران کے میزائل پروگرام پر سمجھوتہ ناممکن ہے، امریکا کو ایران سے مذاکرات کے لئے دباؤ کی پالیسی ختم کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے نیویارک میں پریس کانفرنس مزید پڑھیں

پاکستان نیوی کی جنگی مشقیں: بحری جہازوں سے میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

کراچی (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کے لیے جاری جنگی مشق رباط کے دوران میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ ریئر ایڈمرل محمد ارشد جاوید کے مطابق جنگی مشق رباط کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا ہے جس میں نیوی کی تمام فیلڈ کمانڈ سمیت مزید پڑھیں

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھوٹان میں گر کر تباہ،کرنل سمیت 2 پائلٹ ہلاک

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھوٹان میں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھوٹان میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر مزید پڑھیں

امریکا، اسرائیل کے علاوہ کسی ملک سے مذاکرات کا راستہ بند نہیں: آیت اللہ خامنہ ای

تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ایرانی سپریم لیڈر نے یہ بات واضح کردی ہے کہ سوائے امریکہ اور صہیونی ریاست کے کسی بھی ملک کے ساتھ تعاون اور مذاکرات کے لئے راستہ بند نہیں ہے. ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ان خیالات کا اظہار “آیت اللہ خامنہ ای” نے جمعرات کے روز ایرانی گارڈین کونسل مزید پڑھیں

ایران میں ادویات اور طبی شعبے پر امریکی پابندیاں، معاشی دہشتگردی کی واضح مثال ہیں: جواد ظریف

نیویارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ادویات اور طبی شعبے پر امریکی پابندیاں، معاشی دہشتگردی کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو امریکہ اور ان کے حامیوں کو اس طرز عمل کو روکنے کے لئے مجبور کرنا ہوگا۔ ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق جواد ظریف مزید پڑھیں

سعودی عرب میں خواتین سیاحوں کے عبایا پہننے پر پابندی ختم

ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سعودی عرب نے خواتین سیاحوں کے عبایا پہننے پر پابندی ختم کردی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سیاحتی امور کے نگراں ادارے نے غیر ملکی سیاح خواتین کے لیے عبایا پہننے کی لازمی شرط کو ختم کردیا ہے، سیاحتی پروگرام کے تحت خواتین کے لباس سے متعلق سخت قوانین مزید پڑھیں

پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین کو ضلع بونیر میں داخلے سے روک دیا گیا

بونیر (مانیٹرنگ ڈیسک) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو خیبر پختونخواہ کے شمالی ضلع بونیر آنے کی کوشش پر آمبیلہ چیک پوسٹ پر روک دیا گیا۔ منظور پشتین کو دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے بونیر آنے سے روکا گیا جس پر انہوں نے ایک گھنٹے تک دھرنا دیا۔ مزید پڑھیں

الیکشن ٹرنیونل نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو نااہل قرار دیا

کوئٹہ (ڈیلی اردو) الیکشن ٹربیونل نے این اے 265 کوئٹہ 2 کی انتخابی عذرداری کا فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ میں عام انتخابات 2018  میں ہونے والے انتخاب کو کالعدم قرار ددے دیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حلقہ میں 90 روز کے اندر مزید پڑھیں

قندیل بلوچ قتل کیس: مرکزی ملزم کو عمر قید کی سزا، مفتی عبدالقوی بری

ملتان (ڈیلی اردو) عدالت نے معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے میں نامزد مفتی عبدالقوی کو بری جبکہ قندیل بلوچ کے بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ آج ملتان کی ماڈل کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس سماعت جج عمران شفی کی سربراہی میں ہوئی جس مزید پڑھیں