بھارت: انتہاپسند ہندوؤں کی پاکستانی سفارتخانے کا گیٹ توڑنے کی کوشش

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرین نے گیٹ سے زبردستی اندر گھسنے کی کوشش اور گیٹ کو توڑنے کی کوشش کی۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں موجود پاکستانی سفارتکاروں اور ان کے خاندان کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری مزید پڑھیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش کے دہشتگردوں کو رہا کرنے کا عندیہ دیدیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ شام میں گرفتار یورپ سے تعلق رکھنے ولے داعش کے دہشتگردوں کو اپنے ملک لے جا کر مقدمہ چلائیں، ورنہ امریکا انہیں رہا کر دے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپی ممالک کو دھمکی، ٹویٹ کیا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ سمیت مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ: میرواعظ کی سیکیورٹی ذمہ داری نوجوانوں نے سنبھال لی

سری نگر (نیوز ڈیسک) پلوامہ واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں جب کہ کشمیری نوجوانوں نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر 6 رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لے لی تھی مزید پڑھیں

پلوامہ خودکش حملہ: بھارتی گیدڑ بھبھکیاں، چین بھی میدان میں آگیا

بیجنگ (ڈیلی اردو) پلوامہ حملے کے بعد بھارتی گیدڑ بھبھکیوں پر چین بھی میدان میں آگیا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ گینگ شوانگ نے منگل کو بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کے اہم ملک ہیں، بھارت کشیدگی کو ہوا دینے کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائے کیونکہ مزید پڑھیں

بیرون ممالک قید پاکستانیوں کا پاکستانی جیلوں میں سزائیں کاٹنے کا معاہدہ بحال کرایا جائے: سپریم کورٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے بیرونی ممالک میں قید پاکستانیوں کا پاکستانی جیلوں میں سزائیں کاٹنے کا معاہدہ بحال کرا نے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاہے کہ ایک ملزم قمرعباس کی وجہ سے ساری دنیا میں پاکستانیوں کا اپنے ملک میں قید کاٹنے کا معاہدہ معطل مزید پڑھیں

چینی قونصلیٹ پر حملے میں مالی معاونت بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے کی: سی ٹی ڈی

کراچی (ویب ڈیسک) چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی مالی معاونت بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے چینی قونصل خانے پر حملے کے مقدمے کا عبوری چالان کراچی کی انسداد دہشت گردی کی منظم مزید پڑھیں

‏کشمیری مائیں بچوں سے ہتھیار پھنکوائیں ورنہ وہ مارے جائیں گے: بھارتی کمانڈر ڈھلوں

سری نگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی کمانڈر اور لیفٹننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں نے کشمیری ماؤں حریت پسند بیٹوں کے قتل کی دھمکی دے دی۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی 15ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں نے منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے مزید پڑھیں

بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ، پائلٹ زخمی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے تربیتی مشق کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کے ’سوریا کرن طیارے‘ ایرو انڈیا شو 2019 کی بنگلور میں ریہرسل کررہے تھے کہ اس دوران آپس میں ہوا میں ہی ٹکرا گئے اور ہوئی اڈے پر گر کر مزید پڑھیں

بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس پاکستان کے جاندار دلائل، بھارتی وکیل سر پکڑ کربیٹھ گئے

دی ہیگ (ویب ڈیسک) کلبھوشن یادیو کیس کی عالمی عدالت میں سماعت جاری، پاکستانی وکیل خاور قریشی کے جاندار دلائل سن کر بھارتی وکیل سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاور قریشی کا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں جاندار دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے شہریت کا اعتراف نہیں مزید پڑھیں

پلواما خودکش حملے میں بھارتی ساختہ بارود استعمال ہوا: بھارتی جنرل کا انکشاف

نیو یارک (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل دیپیندرا سنگھ ہوڈا نے کہا ہے کہ پلواما حملے میں بھارتی ساختہ بارود استعمال ہوا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل دیپندرا سنگھ ہوڈا نے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ پلواما حملے میں بھارتی مزید پڑھیں