بلوچستان: پنجگور میں دھماکا، کیپٹن کاشف ہلاک، دو اہلکار زخمی

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے میں کیپٹن کاشف ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے گجک کے علاقے ٹوبو میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکا مزید پڑھیں

پاکستان کے افغان طالبان سے خصوصی مراسم ہیں، نیٹو سکریٹری جنرل

برسلز (ڈیلی اردو) مغربی دفاعی اتحاد، نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ایک ہمسائے کے طور پر پاکستان کی افغانستان کے متعلق بڑی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ اس کے افغان لیڈر شپ کے علاوہ طالبان سے بھی خصوصی مراسم ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مزید پڑھیں

چین کا گوادر خودکش حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں چینی سفارتخانے نے گوادر میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘چین دہشت گردی کے اس فعل کی شدید مذمت کرتا ہے، دونوں ممالک کے زخمیوں مزید پڑھیں

امریکا: ٹیکساس جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر حملہ

ٹیکساس (ڈیلی اردو) امریکا میں قید پاکستانی خاتون سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جیل میں حملہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ افراد کو معاونت فراہم کرنے والی برطانوی تنظیم ‘کیج’ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس کی جیل مزید پڑھیں

بلوچستان: گوادر میں چینی قافلے پر خودکش حملہ، 2 بچے ہلاک، 3 افراد زخمی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے ضلع گوادر میں چین کے شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب ‘خودکش دھماکے’ سے دو بچے ہلاک ہوگئے۔ خودکش دھماکے میں گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا شام سات بجے کے قریب مزید پڑھیں

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل، انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اور سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس جمال مزید پڑھیں

لال مسجد: اسلام آباد میں جامعہ حفصہ پر طالبان کے پرچم لگا دیے گئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) اسلام آباد کی مشہور لال مسجد سے منسلک جامعہ حفصہ میں طالبان کے جھنڈے لگانے پر انتظامیہ نے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ مسجد کے ترجمان کے مطابق خطیب لال مسجد و مہتمم جامعہ حفصہ مولانا عبدالعزیز غازی نے کل لال مسجد میں نفاذِ شریعت مزید پڑھیں

بہاولنگر: یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں دھماکا، 3 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں یومِ عاشورہ کے موقعے پر مرکزی امام بارگاہ کے باہر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ابتک تین افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یومِ عاشور کے موقعے پر جامعۃ الزہراء سے برآمد ہونے والے پہلے ماتمی جلوس میں مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، نائب صوبیدار ہلاک

راولپنڈی (کاشف محمود) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے کنی گرام میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کا اہلکار اور ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 اور 18 اگست کی رات پاک فوج نے مزید پڑھیں

شہدائے کربلاؑ کی یاد: پاکستان بھر میں 9 محرم کے جلوس برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی (ڈیلی اردو) حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں نویں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، کراچی سمیت کئی شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس مزید پڑھیں