اپر کوہستان میں داسو ڈیم پر کام کرنیوالے چینی انجینیئرز کی بس میں دھماکا، 13 افراد ہلاک

پشاور (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز/بی بی سی) خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں گلگت جانے والی ایک مسافر بس میں دھماکے کے نتیجے میں نو چینی انجینئروں اور فرنٹیئر کور کے دو اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک اور لگ بھگ 17 زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے حوالے سے پاکستانی ذرائع ابلاغ میں مختلف رپورٹس مزید پڑھیں

افغانستان: امن عمل میں پاکستان کی ’ڈکٹیشن‘ قبول نہیں کریں گے، طالبان

کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان نے افغانستان میں جاری امن عمل میں پاکستان کی ’ڈکٹیشن‘ کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے واضح کیا کہ افغانستان میں رونما ہونے والی نئی سیاسی صورتحال میں اسلام آباد کی جانب مشوروں کا خیر مقدم کریں گے مزید پڑھیں

وفاقی کابینہ نے مسلح افواج کیلئے 15 فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری دیدی

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کی وفاقی کابینہ نے ملک کی فوج کو پندرہ فیصد سپیشل الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے اس بارے میں وضاحت دیتے ہوئے پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ ’دو سال تک پاکستان کی افواج کی تنخواہوں کو منجمد مزید پڑھیں

کراچی میں حساس اداروں کی بڑی کارروائی، بم بنانے کا ماہر گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں پولیس اور حساس اداروں نے بھٹائی آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جئے سندھ متحدہ محاذ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم رمیش کمار شہر میں 2010 سے 2015 تک 38 سے زائد کریکر اور دستی مزید پڑھیں

سندھ: بدین میں ہندو خاندان کے 60 افراد نے اسلام قبول کرلیا

کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے سوشل میڈیا پر سندھ کے ضلع بدین کے شہر ماتلی کے ایک گوٹھ میں ہندو برادری کے 60 افراد کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کرنے کی ویڈیو زیرِ گردش ہیں جس کے بعد یہ بحث جاری ہے کہ آیا ان لوگوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا مزید پڑھیں

ضلع کرم میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، 3 دہشت گرد اور کیپٹن سمیت 2 اہلکار ہلاک

راولپنڈی +پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کرم اور اورکزئی کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ایک افسر سمیت دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق یہ کارروائی فرنٹیر کور (ایف سی) مزید پڑھیں

پشاور میں افغان طالبان کے پرچم، دو افراد گرفتار، مدرسہ سیل

پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ خیبرپختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور میں ایک ریلی کے دوران افغان طالبان کا پرچم لہرانے اور نعرہ بازی کرنے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک مدرسہ بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل مزید پڑھیں

کراچی سے چار ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) پولیس نے پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 4 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا. ضلع کیماڑی پولیس نے پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی کے دوران 4 ٹارگٹ کلرزکو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق لیاری گینگ وار مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں طالبات کے پرچے کے دوران سرکاری سکول پر دستی بم سے حملہ

میران شاہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارہویں جماعت کی طالبات کے پرچے کے دوران سرکاری اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بھی شمالی وزیرستان میں سرکاری اسکول پر دستی بم سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے وقت بارہویں جماعت کی مزید پڑھیں

افغان امن خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر سمجھتے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

دوشنبے (ڈیلی اردو/آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کو خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر سمجھتا ہے ،علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان اور تاجکستان کے نکتہ نظر اور سوچ میں گہری مماثلت، خوشی کا باعث ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ مزید پڑھیں