امریکا ایران پر عائد پابندیاں ختم کرے، ترک صدر

انقرہ (ڈیلی اردو) ترکی نے امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا جوہری پروگرام کے باعث ایران پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کرے اور 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرے، مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اہم ملکی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سرحدی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع مزید پڑھیں

میانمار فوجی بغاوت: مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، مزید 38 افراد ہلاک

ینگون (ڈیلی اردو/بی بی سی) میانمار میں فوج کے اقتدار پر قبضے کے خلاف جاری احتجاج میں بدھ کے روز کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جسے اقوام متحدہ نے ایک ماہ قبل ہونے والی بغاوت کے بعد سے اب تک کے سب سے ’خونی دن‘ کے طور پر بیان کیا ہے۔ مزید پڑھیں

ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات ٹھکرا دیے

تہران + واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/روئٹرز/اے ایف پی) تہران نے امریکا اور دیگر یورپی ملکوں کے ساتھ سن 2015 کے جوہری معاہدے کے حوالے سے غیر رسمی بات چیت کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ امریکا پہلے عائد پابندیوں کو ختم کرے۔ واشنگٹن نے اتوار کو کہا اسے اس بات سے ”مایوسی‘‘ہوئی مزید پڑھیں

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

راولپنًًی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچئین ٹرنر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطےکی مجموعی سیکیورٹی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مزید پڑھیں

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں پر فائرنگ، 18 افراد ہلاک

ینگون (ڈیلی اردو/بی بی سی) اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ پولیس نے میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد پر فائرنگ کی ہے جس سے 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ میانمار میں حالیہ بغاوت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں سب سے ہلاکت خیز مزید پڑھیں

اسلام آباد: جے یو آئی (ف) رہنما مفتی اکرام اللہ کا قاتل ہنگو سے گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی اردو) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث ملزم کو ہنگو سے گرفتار کر لیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث شاہدالرحمٰن کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔ یاد رہے کہ دو مزید پڑھیں

امریکا اور اس کی اتحادی افواج یکم مئی تک افغانستان سے نکل جائیں، طالبان کا انتباہ

کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) طالبان نے امریکہ اور اس کی اتحادی افواج پر زور دیا ہے کہ ایک سال قبل طے پانے والے امن معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے یکم مئی تک افغانستان سے نکل جائیں۔ جنگجو گروپ نے خبردار کیا ہے کہ انخلا کے علاوہ کوئی بھی دوسری راہ اپنائی گئی تو ایسا مزید پڑھیں

سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہی ہوں گے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے۔ اعلیٰ عدالت نے قرار دیا کہ ووٹنگ میں کس حد تک سیکریسی ہونی چاہیے یہ تعین کرنا الیکشن کمیشن کا کام مزید پڑھیں

میانمار میں فوج مخالف مظاہروں پر فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی، درجنوں زخمی

رنگون (ڈیلی اردو) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری ملک گیر احتجاج کے دوران آج پولیس کی فائرنگ سے 2 مظاہرین کی ہلاکت کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ميانمار ميں فوج کی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرين پر طاقت کا استعمال کیا گیا، مزید پڑھیں