یوکرینی شہر لوہانسک میں ایک اسکول پر روسی بمباری، 60 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

کیف (ڈیلی اردو) مشرقی یوکرین کے ایک سکول پر ہونے والی روسی بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس علاقے میں یوکرین کی افواج، روسی فوجیوں اور علیحدگی پسندوں سے لڑ رہی ہیں۔ لوہانسک کے ضلعی گورنر سرہی ہیدائی نے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق مزید پڑھیں

بنگلہ دیش میں ساحل پر عید منانے والے 450 روہنگیا مہاجرین گرفتار

ڈھاکا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) بنگلہ دیشی پولیس نے کم از کم ساڑھے چار سو ایسے روہنگیا مہاجرین کو گرفتار کر لیا ہے، جو ساحل پر عید منا رہے تھے۔ حکام نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے روہنگیا نسل کے مسلمان مہاجرین کی تعداد کم از کم بھی 450 بنتی ہے۔ اس جنوبی ایشیائی ملک مزید پڑھیں

ایران اور طالبان میں دوبارہ کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے؟

تہران + کابل (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) افغانستان میں شدید اقتصادی بحران کی وجہ سے افغان شہری دوسرے ملکوں کی جانب ہجرت کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ایسے میں کئی لوگ ایران کا رخ کر رہے ہیں، جس سے تہران اور طالبان میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ برس اگست میں جب سے طالبان مزید پڑھیں

تیونس: تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے 12 افراد ہلاک، 10 لاپتہ

تیونس (ڈیلی اردو) تیونس کے قریب سمندر میں تارکین وطن افراد کی چار کشتیاں ڈوب گئیں۔ سیکیورٹی اہلکار کے مطابق کشتیاں ڈوبنے کے حادثے میں 12 افریقی تارکین وطن ہلاک جبکہ 10 لاپتہ ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کشتیوں میں سوار 120 تارکین وطن میں سے 98 کو بچالیا گیا ہے۔

ملائیشیا میں حراستی مرکز سے 528 روہنگیا تارکین وطن فرار، 6 ہلاک

کوالا لمپور (ڈیلی اردو) ملائیشیا کے حراستی مرکز کو توڑ کر فرار ہونے کی کوشش میں 6 روہنگیا تارکین وطن جان کی بازی ہار گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کی فوج کے ظلم و ستم سے بچنے کے لیے مہینوں کا بحری سفر طے کرتے ہوئے ملائیشیا پہنچنے والے تارکین وطن کو مزید پڑھیں

یوکرین کے مہاجرین میں 90 فیصد خواتین اور بچے ہیں

جنیوا (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ روس کے حملے کے بعد یوکرین چھوڑ کر دوسرے ممالک جانے والے افراد میں 90 فی صد خواتین اور بچے ہیں۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ان مہاجرین کو بے پناہ خطرات کا سامنا ہے۔ انہیں مزید پڑھیں

امریکا میں 2 لاکھ 10 ہزار تارکین وطن گرفتار

واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز) امریکی حکام نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ رواں برس مارچ کے مہینے میں دو لاکھ دس ہزار کے قریب افراد کو غیر قانونی طور پر میکسیکو کی سرحد پار کر کے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تعداد پچھلے بیس برس میں کسی مزید پڑھیں

طالبان حکومت کا پاکستان پر افغانستان کی حدود میں فضائی حملوں کا الزام

کابل + اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارت دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے جیٹ طیاروں نے سنیچر کی صبح افغانستان کے صوبہ کنڑ اور صوبہ خوست کے کچھ حصوں پر گولہ باری کی جس سے بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ پاکستان میں سرکاری ذرائع مزید پڑھیں

پاکستانی فضائیہ کی خوست اور کنڑ میں کارروائیاں، 40 شہری ہلاک

کابل (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاک افغان سرحد پر پاکستانی فورسز کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران کم از کم چالیس افغان شہرے مارے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے مقامی افغان حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرحد کے مزید پڑھیں

بنگلہ دیش کے روہنگیا کیمپوں میں اسکول بند کر دیے گئے

ڈھاکا (ڈیلی اردو/وی او اے) بنگلہ دیش میں روہنگیاپناہ گزینوں کے لیے سب سے بڑے نجی، ‘کایاپوری’ اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد شوفی کے دفتر میں پولیس نے اس وقت چھاپہ مارا جب وہ نویں جماعت کے امتحانات کے سوالات پرنٹ کر رہے تھے۔ 32 سالہ شوفی نے وی او اے کو بتایا کہ پولیس مزید پڑھیں