کینیڈا: پوپ فرانسس نے چرچ کے اسکولوں میں بچوں کیساتھ بدسلوکی کو ‘نسل کشی’ قرار دیا

اوٹاوا (ڈیلی اردو) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے خبردار کیا ہے کہ کینیڈا میں اسکول کے بچوں کے ساتھ دہائیوں سے جاری بدسلوکی ‘نسل کشی’ کے مترادف ہے جبکہ انہوں نے روم واپسی پر اپنے سفر کو کم کرنے کی ضرورت کے ساتھ مستعفی ہونے کا اشارہ بھی دیا۔ ڈان نیوز میں مزید پڑھیں

محرم الحرام: گلگت بلتستان میں مذہبی تصادم، دو شیعہ نوجوان ہلاک، 17 زخمی

گلگت بلتستان (ڈیلی اردو) گلگت بلتستان کے شہر یادگار چوک پر دو مذہبی گروپوں میں تصادم اور رات گئے تک شہر کے وسطی علاقے میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2 شیعہ نوجوان ہلاک اور دونوں گروپوں کے مجموعی طور پر 17 افراد زخمی ہوگئے۔ https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1553393119873597440?t=KQI-EodWFDSlP7poc7MJww&s=19 یہ افسوس ناک واقعہ ہفتہ کی شام تقریباً 6 مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان ہلاک ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ مغربی کنارے میں جمعہ کے روز ایک تصادم کے دوران پیش آیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے 16 سالہ نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ " Wake up Amjad, let's go home dear " مزید پڑھیں

پنجاب میں نکاح کیلئے ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں نکاح کیلئے ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ نے نکاح کے لیے ختم نبوت ﷺ پر ایمان کے حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔ پرویز الہیٰ کا کہنا ہے مزید پڑھیں

بھارت: کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان کو قتل کردیا، راجستھان میں کرفیو نافذ

نئی دہلی + جے پور (ڈیلی اردو/اے پی پی) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ہنومان گڑھ میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے باعث کرفیو نافذ اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتہا پسند ہندوئوں نے مسلمانوں پر عیدالاضحی کے روز گائے ذبح کرنے کا الزام لگایا تھا۔ وہ مسلمانوں کے مزید پڑھیں

مکہ المکرمہ: سعودی تاریخ میں پہلی بار یکم محرم الحرام کو غلافِ کعبہ تبدیل

مکہ مکرمہ (ڈیلی اردو) سعودی تاریخ میں پہلی بار یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا، اس سے قبل غلاف کعبہ 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ہوئی، جس میں امام کعبہ اور حرمین مزید پڑھیں

عراق: معروف شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کا پارلیمان کی عمارت پر دھاوا

بغداد (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز) راقی دارالحکومت بغداد میں سینکڑوں مظاہرین سکیورٹی کے لحاظ سے محفوظ ترین علاقے ‘گرین زون’ کی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے پارلیمان کی عمارت کے اندر داخل ہو گئے۔ اس سے متصل ہی ملک کی بہت اہم سیاسی اور سفارتی عمارتیں واقع ہیں۔ یہ تمام مظاہرین بااثر شیعہ عالم مقتدیٰ مزید پڑھیں

پنجاب میں یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم محرم سے مزید پڑھیں

طالبان حکومت میں عورتوں پر تشدد، پابند سلاسل اور اذیتیں دی جا رہی ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈی پی اے، ای پی ڈی، کے این اے) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایک سال قبل اقتدار سنبھالنے کے بعد سے طالبان حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے والی خواتین کو ڈرایا دھمکایا اور پابند سلاسل کیا جارہا ہے اور انہیں اذیتیں دی جارہی ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید پڑھیں

تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات، علما کا وفد مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں افغانستان پہنچ گیا

پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے نامور مذہبی دانشور اور وفاقی شرعی عدالت کے سابق جج مفتی تقی عثمانی کے قیادت میں علما پر مشتمل ایک وفد سوموار کے روز کابل کے دورے پر پہنچا ہے۔ پاکستانی علما اور دانشوروں پر مشتمل وفد کابل میں سرحد پار افغانستان میں روپوش کالعدم شدت پسند تنظیم مزید پڑھیں