ایرانی حکومت کیخلاف 1953 جیسی بغاوت کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، خامنائی

تہران (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) ایران اور سعودی عرب کے درمیان برسوں جاری رہنے والی شدید دشمنی کے بعد بہتر ہوتے ہوئے تعلقات کے پیش نظر ایران میں کئی لوگ یہ امید لگائے ہوئے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ بھی ایران کے تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے۔ لیکن ایران کی اسلام پسند سخت مزید پڑھیں

توہینِ مذہب کا الزام: احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے چھ افراد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) احمدی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے محمد مبشر کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کا پورا خاندان خانہ بدوشوں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ محمد مشرف اور اُن کے بیٹے سمیت احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے چھ افراد پر مبینہ طور پر توہینِ مذہب کا الزام ہے اور مزید پڑھیں

پولیس نے جڑانوالہ میں گھروں اور گرجا گھروں کو جلانے کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دیدی

فیصل آباد (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں گھروں اور گرجا گھروں کو جلانے کے واقعات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔ پولیس کے مطابق جڑانوالہ واقعات کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں ایس مزید پڑھیں

ڈنمارک قرآن جلانے پر پابندی عائد کر دے گا، پیٹر ہومل گارڈ

کوپن ہیگن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے) ڈنمارک کی حکومت جلد ہی ملک میں ایک نیا قانون متعارف کروانے جا رہی ہے، جس کے تحت مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کو جلانے یا اس کی بے حرمتی کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ جمعہ کو ڈنمارک کی حکومت نے کہا کہ مزید پڑھیں

ایران میں مہسا امینی کی پہلی برسی سے قبل 8 افراد کو سزا

تہران (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ سات مردوں اور ایک عورت کو مبینہ طور پر ایسے دو لوگوں کی مدد کرنے کے الزام میں قید کی سزا ئی گئی ہے، جنہیں اس سے قبل گزشتہ سال اس ملک گیر احتجاج کے دوران ایک نیم فوجی مزید پڑھیں

طالبان نے مبینہ طور پر 100طالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلئے دبئی جانے سے روک دیا

کابل (ڈیلی اردو/وی او اے)افغانستان میں طالبان حکومت نے مبینہ طور پر طالبات کے ایک گروپ کو یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے کے لیے دبئی جانے سے روک دیا ہے۔ وائس آف امریکہ کے ایاز گل کی رپورٹ کے مطابق اماراتی کاروباری شخصیت خلیفہ الحبتور نے یونیورسٹی آف دبئی کے اشتراک سے 100 افغان طالبات مزید پڑھیں

پاکستان میں کالعدم تنظیمیں پھر سے سرگرم کیوں ہو رہی ہیں؟

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور تحریک لبیک پاکستان کی سرگرمیاں ایک مرتبہ پھر بڑھ رہی ہیں، جس پر کئی حلقے تشویش کا شکار ہیں۔ ماضی میں کالعدم قرار دی جانے والی تنظیمیں ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہیں، جس پر انسانی حقوق کے کارکنان اور مزید پڑھیں

تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے، پوپ فرانسس

ویٹیکن سٹی (ڈیلی اردو) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ مذاہب کا منافرت پر اکسانےکے لیے استعمال بند کیا جائے۔ پوپ فرانسس نے مذاہب کے نام پر تشدد کا شکار افراد کے دن پر خصوصی پیغام دیا کہ تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے، مزید پڑھیں

پاکستان میں توہین مذہب کی بنیاد پر تشدد معمول کیوں بنتا جا رہا ہے؟

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) پاکستان میں مسیحی اقلیت کے خلاف حالیہ ہجومی تشدد کے بعد توہین مذہب کے قوانین پر سوالیہ نشان اٹھایا جا رہا ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ ذاتی عناد اور انتقام کے رجحان کا ہے۔ پاکستان میں توہین مذہب کے قوانین ایک مرتبہ پھر زیر بحث مزید پڑھیں

معروف مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمیٰ علامہ محمد حسین نجفی انتقال کرگئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کی معروف شیعہ و مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمیٰ علامہ محمد حسین نجفی انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے مدرسہ سلطان المدارس سرگودھا میں ادا کی جائے گی۔ اہلخانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آیت اللہ العظمیٰ علامہ محمد حسین نجفی مزید پڑھیں