خیبر: جمرود میں تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 3 زخمی

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے تختہ بیگ چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر خیبر (ڈی پی او) عمران خان کے مطابق جمرود تختہ بیگ مزید پڑھیں

لکی مروت: شدت پسندوں کے ہاتھوں مبینہ ‘جاسوس ‘ کا سر قلم

لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے نواحی علاقے میں عسکریت پسندوں نے فوج اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں نوجوان شہری کا سر قلم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بارگئی گاؤں میں ایک نوجوان کی سر قلم کی مزید پڑھیں

کانگو میں اجتماعی قبروں سے 49 لاشیں برآمد

نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی) اقوام متحدہ نے بتایا کہ کانگو میں اجتماعی قبروں سے کم از کم 49 لاشیں ملی ہیں۔ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ آیا ان اجتماعی قبروں کا تعلق مقامی مسلح ملیشیا گروپ کے ذریعہ شہریوں پر ہونے والے حالیہ حملوں سے تو نہیں۔ Mass مزید پڑھیں

اسلام آباد: سی ٹی ڈی کے 850 میں سے 700 سی ٹی ڈی اہلکار وی آئی پی ڈیوٹی پر تعینات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور شہریوں کے تحفط کے لئے بھرتی کئے گئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 850 میں سے 700 اہلکار وی آئی پیز کی ڈیوٹی پر مامور ہیں، جبکہ صرف 150 سی ٹی ڈی اہلکار 20 لاکھ سے زائد آبادی کا تحفظ کرتے ہیں۔ اسلام آباد مزید پڑھیں

طالبان کے حامیوں نے ٹوئٹر پر ’بلیو ٹِک‘ خریدنا شروع کر دیے

نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) سوشل میڈیا پر طالبان کے متعدد حامیوں کو ٹوئٹر کا بلیو ٹِک والا ویریفیکشن بیج مل چکا ہے۔ متعدد افراد آٹھ ڈالر ادا کر کے ٹوئٹر سے یہ بیج حاصل کر رہے ہیں۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم مزید پڑھیں

کراچی سے کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئےکالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مشترکہ کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے5 مبینہ دہشت گرد مواچھ گوٹھ اور صدر ایمپریس مارکیٹ مزید پڑھیں

اسلام آباد: سیکٹر آئی۔10 کے خودکش بمبار کا افغانستان میں تربیت لینے کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ ماہ دارالحکومت اسلام آباد میں خود کو دھماکے سے اڑانے والے خودکش حملہ آور نے دہشت گردی کرنے سے قبل افغانستان میں تربیت حاصل کی تھی۔ ڈان اخبار کے مطابق 23 دسمبر کو دارالحکومت کے سیکٹر ٹین/4 میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کرنے والے قریبی ذرائع نے ڈان مزید پڑھیں

صومالیہ میں ملٹری بیس پر خودکش حملہ، بیس کمانڈر سمیت 7 فوجی اہلکار ہلاک

موگادیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ میں ملٹری بیس پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں بیس کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالین فوجی حکام کا کہنا ہے کہ القائدہ سے منسلک دہشتگرد تنظیم الشباب کے دہشتگردوں نے دارالخلافہ موگادیشو سے 60 کلومیٹر کے مفاصلے پر وسطی صومالیا کے علاقے مزید پڑھیں

پنجگور: ایران کی حدود سے دہشت گردوں کا حملہ، 4 پاکستانی فوجی ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں سرحد کے قریب ایرانی سرزمین سے کیے گئے ‘دہشت گرد ‘حملے میں اس کے چار اہل کار ہلاک ہو گئے ہیں۔ بدھ کو افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے مزید پڑھیں

بلوچستان: کیچ کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہوشاب کے علاقے تلسر میں ایم 8 شاہراہ پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے کے علاوہ سکیورٹی فورسز اور مزید پڑھیں