آپریشن رجیم چینج کےبعد پاکستان میں دہشتگردی واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا، فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آپریشن رجیم چینج کےبعد پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، ‏افغان پالیسی تباہ حال ہے اور کاؤنٹر ٹیررازم پر کسی کی توجہ نہیں۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر مزید پڑھیں

تحریک طالبان پاکستان کا بلوچستان حملے کی ذمہ داری قبول کرنا الارمنگ ہے، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی طرف سے بلوچستان حملے کی ذمہ داری قبول کرنا الارمنگ ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں، مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اسلامی جہاد گروپ کے سربراہ سمیت دو فلسطینی ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ میں حملے کے دوران ہونے والی شدید جھڑپوں میں مزید 2 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسلامی جہاد گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک ان کے سربراہ تھے۔ مزید پڑھیں

ملک میں دہشتگردی بڑھی، ریاست حقیقت چھپا رہی ہے، سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ریاست چند مہینوں سے اس حقیقت کو چھپا رہی ہے کہ ملک خصوصا خیبر پختونخوا میں دہشت گردی بڑھ گئی۔ اسلام آباد سے جاری کئے گئے بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا مزید پڑھیں

داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی شام میں مارا گیا

دمشق (ڈیلی اردو) عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی شام کے صوبے درعا میں مارا گیا۔ عسکری گروپ داعش نے بدھ کو اپنے لیڈر ابو حسن الہاشمی القریشی کی لڑائی میں ہلاکت اور ان کی جگہ سنبھالنے والے متبادل کا اعلان کیا ہے۔ خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس نے بتایا ہے مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، ایک فوجی اور ایک دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (کاشف محمود) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ پاکستان آرمی کا حوالدار ہلاک ہوگیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے جبکہ مزید پڑھیں

شام پر ترکی کے حملے سے داعش کے خلاف کارروائیوں میں رکاوٹ ہے، امریکا

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز/اے ایف پی) امریکہ کے مطابق کرد علاقوں میں ترکی کی زمینی کارروائی اسلامک اسٹیٹ گروپ (داعش) کے خلاف کامیابیوں کو ‘خطرے’ میں ڈال سکتی ہے۔ کرد فورسز نے امریکہ اور روس سے انقرہ کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرنے کو کہا ہے۔ امریکی اور کرد حکام نے 29 نومبر منگل کے مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا حکومت کی کالعدم ٹی ٹی پی کو مذاکرات کی پیشکش

پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخواحکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کو ایک بار پھرمذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کا سیزفائرختم کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔ طالبان مذاکرات کی میز پر آئیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں صورتحال کےباعث مذاکرات کا عمل مزید پڑھیں

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی (ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے ہوشاب میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے کی اطلاع آپریشن کیا جس کے دوران مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

ڈی آئی خان (س ت ح ز) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکلر روڈ پر ٹانک اڈہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عثمان خان نامی ایف سی اہلکار ہلاک مزید پڑھیں