پاک افغان سرحد پر باڑ اکھاڑنے کا مسئلہ، ’پاکستان سفارتی طریقے سے حل کریگا

کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی) افغانستان میں طالبان کے برسرِ اقتدار میں آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مسلسل ایسی ویڈیو سامنے آ رہی ہیں جس میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر سکیورٹی کے لیے نصب خار دار تاروں کو اکھاڑا جا رہا ہے۔ ان ویڈیوز کے بعد افغان طالبان کی جانب سے ایسے مزید پڑھیں

جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو سزا نہ دی گئی تو بدلہ لیا جائیگا، ایرانی صدر

تہران (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) ایرانی صدر نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور دیگر امریکی عہدیداروں کے کردار کے لیے ان پر مقدمہ چلایا جائے اور سزا دی جائے، ورنہ ایران اس کا بدلہ لے گا۔ ایران کے صدر ابراہیم مزید پڑھیں

سعودی عرب اتحاد نے حوثیوں کے پانچ ڈرون تباہ کر دئیے

ریاض (ڈیلی اردو/ایس پی اے) سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کی طرف سے بھیجے گئے پانچ مسلح ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ یہ بات سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے بتائی۔ عاجل | التحالف: الدفاعات #السعودية اعترضت ودمرت 5 طائرات مسيرة مزید پڑھیں

پانچوں بڑی عالمی طاقتوں نے جوہری جنگ روکنے کا عہد کر لیا

نیو یارک (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز) چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکا نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ جوہری جنگ پر فتح حاصل نہیں کی جا سکتی اور ایسی ہلاکت خیز جنگ کبھی شروع بھی نہیں ہونی چاہیے۔ دنیا کی پانچ جوہری طاقتوں نے تین دسمبر پیر کے روز جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ مزید پڑھیں

شام میں داعش کے راکٹ حملے میں 5 فوجی ہلاک، 20 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو) مشرق وسطیٰ کی خانہ جنگی کی شکار ریاست شام میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے ایک راکٹ حملے میں ملکی فوج کے پانچ سپاہی ہلاک اور بیس دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری میڈیا نے پیر کے روز بتایا کہ یہ راکٹ حملہ ملک کے مشرق میں کل اتوار کی مزید پڑھیں

روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، امریکی صدر جو بائیڈن

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/روئٹرز) امریکی صدر نے اپنے یوکرائنی ہم منصب کے ساتھ ایک فون کال کے دوران وعدہ کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو امریکا ”فیصلہ کن جواب” دے گا۔ یوکرائن کی سرحد پر اس وقت روس کے لاکھوں فوجی جمع ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن مزید پڑھیں

بھارتی زیرانتظام کشمیر میں مشتبہ پاکستانی فوجی ہلاک

سرینگر (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ لائن آ‌ف کنٹرول پر اس نے جس مشتبہ پاکستانی فوجی کو ہلاک کیا اس کی لاش کی واپسی کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ ایک روز قبل ہی سال نو کے موقع پر سرحد پر دونوں فوجیوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں پیش کی تھیں۔ مزید پڑھیں

یمن: حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز ہائی جیک کر لیا

دبئی (ڈیلی اردو) یمنی حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کا تجارتی بحری جہاز اغوا کر لیا۔ سعودی اتحادی فورس نے جہاز کے اغوا کی تصدیق کر دی، تجارتی جہاز کو یمنی بندرگاہ کے قریب حدیدہ سے قبضے میں لیا گیا۔ سعودی اتحاد کے مطابق روابی نامی جہاز میں جنوبی یمن میں واقع جزیرے سوکورٹا مزید پڑھیں

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر اسرائیلی اخبار ‘یروشلم پوسٹ’ ہیک

یروشلم (ڈیلی اردو/اے پی) اسرائیلی اخبار ‘یروشلم پوسٹ’ کی ویب سائٹ اب معمول کے مطابق کام کرنے لگی ہے تاہم ہیکروں نے ہیک کرنے کے بعد اس پر ایران نواز تصویریں پوسٹ کر دیں۔ یہ واقعہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی دوسری برسی کے موقع پر پیش آیا۔ Hackers have targeted the website مزید پڑھیں

بھارتی فوج نے کشمیر میں 2021 میں 210 کشمیریوں کو قتل کیا

سرینگر (ڈیلی اردو/کے ایم ایس) بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک برس میں 210 کشمیریوں کو قتل کیا۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے 65 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا جبکہ وہ ان کی حراست میں تھے۔ مزید پڑھیں