سرینگر: بھارتی فوج کی طرف سے پاکستانی میجر شبیر خان کی قبر کا ’بھرپور‘ احترام

سرینگر (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی آرمی نے اپنے خلاف چار جنگیں لڑنے والی پاکستانی آرمی کے ایک افسر کی قبر کی مرمت اور تزئین کرکے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ دشمنی اپنی جگہ لیکن مرنے والے فوجیوں کا احترام فوجی روایات کا حصہ ہے۔ بھارتی آرمی نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر مزید پڑھیں

آرمینیا کے قبضے سے مزید 8 دیہات آزاد کرا لئے، صدر آذربائیجان الہام علییف

باکو (ڈیلی اردو) آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے اعلان کیا ہے کہ ہماری افواج نے مزید 8 دیہات آرمینی قبضے سے آزاد کروا لیے ہیں، کاراباخ آذربائیجان کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے بتایا کہ ملکی فوج نے مزید آٹھ دیہات قابض مزید پڑھیں

مغربی کنارے اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی، متعدد فلسطینی گرفتار، لوٹ مار

رام اللہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں قابض صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کی تازہ کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا، گھروں میں موجود مزید پڑھیں

افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرز میں خوفناک تصادم، 15 اہلکار ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہونے کے نتیجے میں کم از کم 15 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق خوفناک حادثہ جنوبی افغانستان کے حصے صوبہ ہلمند میں پیش آیا جہاں فضا میں دو ہیلی کاپٹرز ٹکرا گئے۔ هلمند کې د مزید پڑھیں

افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا مشروط ہے، جنرل مارک ملے

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک مِلے نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا اب بھی مشروط ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے کا کہنا تھا کہ افغانستان سے مزید امریکی فوجیوں مزید پڑھیں

افغانستان: ہلمند پر قبضے کیلئے طالبان اور افغان فورسز میں گھمسان کی جنگ

کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان کے عہدیداروں کا پیر کے روز کہنا ہے کہ افغان فورسز اور طالبان باغیوں کے درمیان جنوبی صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ پر قبضے کے لیے گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے۔ امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے بھی افغان سیکیورٹی فورسز کے دفاع میں مزید پڑھیں

افغان طالبان ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کیلئے پرامید

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ ڈوئچے ویلے) افغان طالبان نے امریکی نیٹ ورک سی بی ایس نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے صدارتی الیکشن جیت جانے کے لیے پرامید ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے صدر ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جمعے کے روزطالبان کے مزید پڑھیں

حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں ڈرون حملہ، پاکستان کی مذمت

جدہ (ڈیلی اردو) سعودی عرب پر ایک بارحوثیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی مشترکہ فورسز کی کمان نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ملک کے جنوبی علاقے کو بارودی ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ اتحادی افواج کے مزید پڑھیں

آذربائیجان، آرمینیا تنازع: روس میں ہونیوالے مذاکرات کامیاب، دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

باکو (ڈیلی اردو) آرمینیا اور آذربائیجان نے متنازع نوگورنو قرہباخ خطے میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ روس کے وزیرِ خارجہ سرجی لیوروو نے ماسکو میں 10 گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد اس معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا مزید پڑھیں

پاکستانی فوج کا آرمینیا سے تنازع پر آذربائیجان کے مؤقف کی مکمل حمایت کا اعلان

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ندیم رضا نے آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ سے ملاقات میں ’نگورنو کاراباخ‘ کے تنازع پر آذربائیجان کے مؤقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) مزید پڑھیں