افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، 3 افراد ہلاک، 2 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ کابل میں ترجمان محکمہ سیکیورٹی کے مطابق دھماکا سرکوتل خیر خانه کے علاقے میں ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب طالبان امریکی فوجی انخلا کا پہلا سال مکمل ہونے پر جشن منا رہے تھے۔

اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے جنین میں فائرنگ، 11 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو/ اے پی پی) مقبوضہ مغربی کنارے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 11 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ إصابة 11 فلسطينياً برصاص جيش الاحتلال الصهيوني في #الضفة_الغربية • بعد مواجهات إثر اقتحام قوات الاحتلال منطقة وادي برقين قرب #جنين https://t.co/6vLG41jFFB — القبس (@alqabas) August 29, 2022 شامی خبر رساں مزید پڑھیں

کیپٹن ندیم احمد قتل کیس: داعش سے متاثر 2 عسکریت پسندوں کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائی کورٹ نے پاک بحریہ کے افسر کے قتل کے مقدمے میں 2 مبینہ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے متاثر عسکریت پسندوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔ ڈان اخبار کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس مزید پڑھیں

بھارت: گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے پر 26 مسلمانوں کے خلاف مقدمہ

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس نے گھر میں نماز پڑھنے پر 26 افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر مراد آباد میں نماز کیلئے جمع ہونے پر تنازع پیدا ہوگیا، پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ دو مقامی دیہاتیوں کے گھر پر بغیر کسی اطلاع کے مزید پڑھیں

عراقی فورسز اور مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں، متعدد افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

بغداد (ڈیلی اردو/بی بی سی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں گذشتہ رات عراقی سکیورٹی فورسز اور طاقتور شیعہ عالم دین مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کے درمیان جاری رہنے والی جھڑپوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کی جانب سے صدارتی محل پر مزید پڑھیں

پشاور میں بھتہ کی عدم ادائیگی پر دہشت گردوں نے ڈاکٹر کے کلینک کو بم سے اڑا دیا

پشارو (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے علاقہ گلبہار میں بھتہ خوروں نے بھتے کی عدم ادائیگی پر ڈاکٹر کے کلینک کو بم د ھماکے سے اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر عزیز اللہ ولد زازے خان سکنہ گلبہار نمبر 1 نے رپورٹ درج کرائی کہ دو ہفتے قبل اسے پشتو مزید پڑھیں

بغداد میں ہنگامہ آرائی: ایران نے عراق کے ساتھ سرحد بند کر دی، پروازیں بھی معطل

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے عراق کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی، پروازیں بھی معطل، حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ عراق کے سفر سے گریز کریں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ روز بغداد میں مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے صدارتی محل پر حملہ کیا اور مخالفین سے مزید پڑھیں

باجوڑ میں دھماکا، ایک ایف سی اہلکار ہلاک، دو زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ایک بم دھماکے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے یوسف آباد میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایف سی کو نشانہ بنایا گیا جس میں مزید پڑھیں

چین کا جہاز سری لنکا میں بدستور لنگر انداز، نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان تلخی میں اضافہ

نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) سری لنکا کے ہمبنٹوٹا بندر گاہ پر چین کے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے والے بحری جہاز ’یوآن وانگ فائیو‘ کے لنگر انداز ہونے کے بعد بھارت اور چین کے درمیان بظاہر تلخی بڑھ گئی ہے اور اب دونوں ملکوں میں اس سلسلے میں بیان بازی بھی جاری ہے۔ مزید پڑھیں

امریکا: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی) ڈیٹرائٹ کے مختلف مقامات پر ڈھائی گھنٹے تک فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی موت ہوگئی۔ پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ "Get him off the street." Detroit Police Chief James White مزید پڑھیں