فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 87 افراد زخمی

غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فورسز نے شیخ جراح میں مظاہرین پر دھاوا بول دیا، کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ الخلیل میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے باعث 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ فلسطینیوں پر اسرائیل کا بدترین تشدد، مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں احتجاج کرتے نوجوانوں پر دھاوا بول دیا۔ فلسطینی مزید پڑھیں

پشاور: حساس اداروں اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 20 من دھماکا خیز مواد برآمد، 3 افراد گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے ایف آر حسن خیل میں حساس اداروں اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 20 من دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حسن خیل میں حساس اداروں کی اطلاع پر غیرقانونی دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کے لئے آپریشن مزید پڑھیں

افغانستان: طالبان کے ہاتھوں ایک غیر ملکی صحافی سمیت 6 برطانوی اور ایک امریکی شہری گرفتار

کابل (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے) افغانستان میں برسر اقتدار طالبان نے ایک امریکی اور کئی برطانوی شہریوں کو قید کر رکھا ہے۔ زیر حراست افراد میں ایک صحافی بھی شامل ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں سے افغانستان جاتے رہے ہیں۔ برطانوی حکومت کی جانب سے رواں ہفتے جاری کردہ ایک بیان میں مزید پڑھیں

باجوڑ میں مقامی جرگے نے موسیقی پر پابندی عائد کر دی

خار (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ تحصیل سلارزئی کے نواحی گاؤں عالیمانو کلی میں موسیقی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد ہونے والے جرگے میں تقریبا 130 افراد شریک تھے جنہوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اگر گاؤں میں مزید پڑھیں

پاکستانی فوج اور عدلیہ پر تنقید کرنے والوں کو 5 سال قید ہوگی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اداروں پر تنقید کرنے والوں کو 5 سال تک قید کی سزا کی تجویز سامنےآ گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے قانون میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کے ذریعے ترامیم لانے کی منظوری دے دی۔ کابینہ سے سرکولیشن کے مزید پڑھیں

جبری گمشدگیوں کی نئی لہر پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا تشوییش کا اظہار

لاہور (ڈیلی اردو) بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر حصوں میں جبری گمشدگیوں کی تازہ لہر کی اطلاعات نے کمیشن برائے انسانی حقوق پاکستان کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ‘ایچ آر سی پی’ نے جاری کردہ ایک حالیہ بیان میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے پوسٹ گریجویٹ طالب علم حفیظ مزید پڑھیں

اسلام آباد: چیف ایڈیٹر محسن بیگ مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آن لائن نیوز ایجنسی کے مالک اور تجزیہ کار محسن بیگ کے مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے متعلق اسلام آباد پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے انھیں مزید تین دن کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ مزید پڑھیں

نیپال: جوہری مواد 35 کروڑ روپے فی کلو فروخت کرنیوالے دو بھارتیوں سمیت 8 افراد گرفتار

کھٹمنڈو (ڈیلی اردو) نیپال کے دارالحکومت میں ایٹمی بم کی تیاری میں استعمال ہونے والے جوہری مواد یورینیئم کی پروسیسنگ میں ملوث دو بھارتی اور 6 مقامی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کھٹمنڈو پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران یورینیئم پروسیسنگ کرنے والے 8 مزید پڑھیں

علی وزیر کی والدہ کا پی ٹی ایم دھرنے سے خطاب: ’علی سے کہا قوم کیلئے جاؤ اور مڑ کر واپس نہ آنا‘

کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی) ’میں نے علی سے کہا کہ یہ طاقتور لوگ ہیں ان سے مت الجھو تو علی نے کہا کہ میں ان سے خوفزدہ نہیں ہوں۔ جس کے بعد پھر میں نے علی سے کہا کہ جاؤ اور ان کا راستہ روکو اور خیال رکھو کہ پھر پیچھے نہیں ہٹنا۔‘ یہ مزید پڑھیں

ایف آئی اے کا چھاپہ غیر قانونی قرار، صحافی محسن بیگ 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسلام آباد کی ایک عدالت نے آن لائن نیوز ایجنسی کے مالک اور تجزیہ کار محسن بیگ کی رہائش گاہ پر بدھ کی صبح ایف آئی اے کی جانب سے مارے گئے چھاپے کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔ ایف آئی اے کی اس کارروائی کے دوران گرفتاری میں مزید پڑھیں