پنجاب کے سرکاری ملازمین کالعدم تنظیموں کے کارندے نکلے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب میں محکمہ صحت، پولیس، تعلیم اور واپڈا سمیت دیگر اداروں کے ملازمین دہشت گرد تنظیموں کے کارندے نکلے، جب کہ متعدد ملازمین سزا یافتہ ہونے کے باوجود بھی سرکاری نوکری کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد، کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے فورتھ شیڈولر پنجاب کے سرکاری ملازم مزید پڑھیں

سعودی سرحدی محافظوں نے سینکڑوں تارکین وطن کو ہلاک کیا، ہیومن رائٹس واچ

نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/نیوز ایجنسیاں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ‘ہیومن رائٹس واچ’ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں سعودی عرب کے سرحدی محافظوں پر یمن کی سرحد کے پاس بڑے پیمانے پر مہاجرین کو قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ حقوق انسانی کی معروف تنظیم ‘ہیومن رائٹس واچ کی نئی رپورٹ میں مزید پڑھیں

بنوں سے حکومت کے حامی مذہبی عالم مولانا ضابطہ علی اغوا

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح افراد نے حکومت کے مشیر کو اغوا کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے حامی مذہبی عالم مولانا ضابطہ علی خان کو آج صبح نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت اغوا کر لیا جب وہ بنوں ڈویژن کے علاقے بکا خیل میں مزید پڑھیں

فوج کے خلاف تقاریر: ایمان مزاری اور علی وزیر تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسلام آباد میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر اور انسانی حقوق کی کارکن وکیل ایمان مزاری کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پیر کو ریاستی اداروں کو بدنام کرنے مزید پڑھیں

ایران: مہسا امینی کی برسی سے قبل انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریاں

تہران (ڈیلی اردو/وی او اے) ایران میں گزشتہ سال اخلاقی پولیس کی تحویل میں خاتون مہسا امینی کی موت کی پہلی برسی سے قبل انسانی حقوق کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔ جمعے کو 12 افراد کی گرفتاری کی اطلاع کے بعدصوبہ گیلان میں حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 13 ہو گئی مزید پڑھیں

ہنگو پولیس ٹریننگ کالج میں ریکروٹ نے خودکشی کرلی

ہنگو (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے پولیس ٹریننگ کالج میں تربیت حاصل کرنے والے ریکروٹ نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ہنگو میں غیر حاضری کی بنا پر 25 یوم ایکسٹرا ڈرل کی سزا کاٹنے والے ریکروٹ سلمان مزید پڑھیں

کیا موجودہ حالات میں ناموس صحابہ بل کی ضرورت ہے؟

اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاکستانی سینیٹ نے صحابہ کی توہین سے متعلق سزا میں اضافے کا بل منظور کر لیا۔ اس بل کی منظوری پربعض حلقے تحفظات اور خدشات ظاہر کر رہے ہیں۔ یہ بل کیا ہے؟ اور موجودہ حالات میں کیا واقعی اس کی ضرورت تھی؟ یہ بل کیا ہے اور پہلے مزید پڑھیں

افغانستان میں خواتین کے کٹے سر اور لاشیں ندیوں میں پھینک دی گئیں، افغان وِٹنیس رپورٹ

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) دو سال قبل طالبان کے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد افغان خواتین کے حوالے سے ایک نئی پریشان کن رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ میں طالبان کی حکومت کے تحت خواتین کے سر قلم کیے جانے اور ان کی لاشوں کو ندیوں اور گلیوں میں پھینکے جانے کے واقعات کا انکشاف مزید پڑھیں

جرمنی: اعلیٰ پادری سمیت چرچ کے عملے پر فحش ویب سائٹس تک رسائی کا الزام

برلن (ڈیلی اردو/کے این اے/ڈی پی اے) ایک رپورٹ کے مطابق جرمن شہر کولون کے چرچ کے کمپیوٹرز پر ایک ماہ کے عرصے کے دوران 1,000 سے زیادہ مرتبہ فحش ویب سائٹس تک رسائی کی کوششیں کی گئیں۔ اس حرکت میں دیگر عملے کے ساتھ ایک اعلیٰ درجے کے پادری بھی شامل تھے۔ جرمنی میں مزید پڑھیں

جڑانوالہ میں مسیحی آبادیوں پر حملہ: 19 گرجا گھر اور 86 مکانات جلائے گئے، رپورٹ

لاہور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں مسیحی آبادی پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور ان واقعات میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں پیش کی جانے والی سرکاری رپورٹ کے مطابق جڑانوالہ اور اس کے گردونواح میں مشتعل ہجوم نے 19 گرجا مزید پڑھیں