اسلامی ممالک کے سفارتخانوں کیلئے سامان کی آڑ میں شراب سمگلنگ کا انکشاف

کراچی (ڈیلی اردو) مختلف اسلامی ممالک کے سفارت خانوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء درآمد کرنے کی آڑ میں بھاری پیمانے پر شراب اسمگل کرنے کے ایک بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان سفارتی عملے سے کے ساتھ مل کر جعلی کاغذات استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: شہلا رشید کیخلاف غداری کا مقدمہ درج

سرینگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو برقرار ہے، ہندوارا میں بدترین تشدد کے بعد ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا گیا، مسلسل پانچویں نماز جمعہ کی ادائیگی نہ کر دی گئی۔ مظلوم شہریوں کی آواز اُٹھانے پر مودی سرکار نے شہلا رشید کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ قابض مزید پڑھیں

فیروز والا: خاتون کانسٹیبل نے تھپڑ مارنے والے وکیل کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں خاتون پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے وکیل کو اُسی لیڈی کانسٹیبل نے ہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں پیش کردیا۔ شیخوپورہ میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ احمد مختار نامی وکیل نے بدتمیزی کی اورتھپر ما را۔جس پر ڈی پی مزید پڑھیں

بیٹی کا اغوا: انصاف کیلئے سندھ ہائیکورٹ آنے والا باپ عدالت میں چل بسا

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائیکورٹ میں بیٹی کے اغوا کے مقدمے میں انصاف کے لیے آنے والا باپ عدالت میں چل بسا۔ محمد جمعہ اہل خانہ کے دیگر افراد کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچا اور اپنے مقدمے کی سماعت کے انتظار میں بیٹھا تھا جہاں اپنی بیٹی کو دیکھ کر اسے دل کا دورہ مزید پڑھیں

صلاح الدین ہلاکت کیس: ڈی پی او رحیم یار خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا، جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم

لاہور (ویب ڈیسک) رحیم یارخان میں زیر حراست ملزم صلاح الدین کی ہلاکت کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رحیم یار خان عمر فاروق سلامت کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنادیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم بھی مزید پڑھیں

’’ سر میرا سانس بند ہو رہا ہے، پلیز مت ماریں ‘‘

لاہور (ڈیلی اردو) امریکن لائسٹف اسکول میں اُستاد نے طالبعلم پر بہیمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں دسویں جماعت کا طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ امریکن لائسٹف اسکول کی گلشن راوی والی برانچ میں پیش آیا جہاں اُستاد کے بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں دسویں جماعت کا طالبعلم حافظ مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 5 اگست کے بعد ہزاروں افراد کو گرفتار کیا: الجزیرہ

سرینگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے پانچ اگست کے بعد ہزاروں شہریوں کو گرفتار کیا اور انہیں سخت تشدد کا نشانہ بنایا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ جنوبی کشمیر کے رہائشی ایک بائیس سالہ نوجوان نے کہا کہ اسے بھارتی فورسز نے نصف شب مزید پڑھیں

سعودی عرب رمضان کے وسط تک 2 ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کر دےگا: وزیر مملکت علی محمد خان

اسلام آباد (محمد احسان) وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے خوشخبری سنائی ہے کہ سعودی عرب رمضان کے وسط میں معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 2 ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کر دے گا، جبکہ ایران نے بھی 134 قیدیوں کو رہا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ممبران اسمبلی عالیہ کامران، مزید پڑھیں

شامی اور اتحادی افواج کے حملوں میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران ایک ہزار شہری شہید ہوئے: اقوام متحدہ

برسلز (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں سرکاری اور اتحادی افواج کے فضائی اور زمینی حملوں میں گزشتہ چار ماہ کے دوران ایک ہزار شہری شہید ہوگئے ہیں۔ جینوا میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ میچیلی بیچھ لیٹ نے کہا کہ صوبہ ادلیب میں مزید پڑھیں

لاہور: سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کو قتل کردیا گیا

لاہور (ڈیلی اردو) مسلم لیگی انتہائی معروف خاتون رہنما کو قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سابق رکن پنجاب اسمبلی پروين سکندر گل کو گھر ميں قتل کرديا گيا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کی سابق خاتون ایم پی اے پروین سکندر گل کی نصیرآباد میں واقع گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے مزید پڑھیں