کررونا کا خوف: حج منسوخ ہونے کا خدشہ، سعودیہ نے پاکستان کو آگاہ کردیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو اس سال کے لیے حج معاہدے کرنے سے روک دیا ہے۔ سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کو حجاج کیلئے رہائش اور ٹرانسپورٹ معاہدے کرنے سے روک دیا ہے۔ سعودی حکومت نے کہا ہے کہ اس سال یہ معلوم نہیں کہ حج 2020 کا آپریشن مزید پڑھیں

کررونا وائرس: سعودی فرمانروا نے مکہ اور مدنیہ منورہ داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی

ریاض (ڈیلی اردو) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سعودی حکام نے دارالحکومت ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے جانے پر مکمل پابندی لگادی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مملکت میں جاری کرفیو مزید پڑھیں

بلوچستان: تربت میں بلوچ علیحدگی پسندوں کا حملہ، 3 سکیورٹی اہلکار شہید، میجر سمیت 4 زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ (تربت) میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ میجر سمیت چار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان میں پاک ایران بارڈر کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ مزید پڑھیں

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 21 ہزار 300 سے زائد ہلاکتیں

نیو یارک (ڈیلی اردو) کورونا وائرس دنیا بھر میں انسانوں کو جکڑنے میں مصروف ہے۔ جان لیوا وبا سے 196 ممالک میں 21 ہزار 300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 794 سے زائد ہے۔ 1 لاکھ 14 ہزار 703 سے زائد افراد کورونا وائرس سے مزید پڑھیں

اسلامی ممالک عوامی اجتماعات، باجماعت اور جمعہ کی نماز پر پابندی لگا سکتے ہیں، جامعہ الازہر کا فتویٰ

قاہرہ + اسلام آباد(ڈیلی اردو/این این آئی) کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر جامعہ الازہر مصر کے علماء کی سپریم کونسل نے انسانی زندگیوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے باجماعت اور جمعہ کی نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے باضابطہ فتویٰ جاری کر دیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مزید پڑھیں

غزہ میں کررونا وائرس پاکستان کی تبلیغی جماعت کے ذریعہ پہنچا ہے، فلسطینی وزیر صحت

غزہ (ڈیلی اردو/این این آئی) فلسطین کے محاصرہ زدہ گنجان آباد علاقے غزہ کی پٹی میں دو افراد کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ دونوں افراد چند ہفتے قبل پاکستان میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد واپس لوٹے تھے۔ اس اجتماع میں گذشتہ ماہ لاکھوں افراد نے شرکت مزید پڑھیں

تبلیغی جماعت کی لا پرواہی، پاکستان میں کررونا متاثرین کی تعداد دو کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اس عالمگیر وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور تبلیغی جماعت اور سرکاری حکام اس کا سب سے بڑا سبب بن سکتے ہیں۔ پاکستان میں کررونا مزید پڑھیں

نائیجیریا: دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 92 فوجی ہلاک

ابوجا (ڈیلی اردو) افریقی ملک نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے فوجی قافلے پر حملے کر کے 92 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا جبکہ متعدد کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فوجیوں کا یہ قافلہ برونو سے گورگی سے جا رہا تھا، مزید پڑھیں

بنوں: جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، طالبان کمانڈر قاری عمران ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کی نواحی گاؤں زندی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کا ایک اہم کمانڈر مارا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے تھانہ جانی خیل کے قریب گاؤں زندی خیل میں مصدقہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا اور کارروائی کے دوران مزید پڑھیں

افغانستان: کابل میں سکھوں کی دھرم شالا پر داعش کا حملہ، 25 افراد ہلاک، 11 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داعش دہشت گردوں نے سکھوں کی دھرم شالا پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک 25 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا طلوع نیوز کے مطابق حملہ کابل کے شور بازار علاقے میں کیا گیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے مزید پڑھیں