سلیمانی کی شہادت: امریکا سعودی ایران صلح نہیں چاہتا اسی لئے ایران کے اہم ترین جنرل کو مار دیا، عراقی وزیراعظم

بغداد (ڈیلی اردو/این این آئی) نگران عراقی وزیراعظم عادل المہدی نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل سیاسی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی قتل کیے جانے والے روز ایران کا سعودی عرب کے لیے ایک اہم پیغام لے کر بغداد پہنچے مزید پڑھیں

بلوچستان: کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 افراد شہید، 14 زخمی

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور دیگر 14 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے لیاقت بازار کے قریب میکانگی روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا۔ سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان وسیم بیگ کا کہنا تھا مزید پڑھیں

لاہور: 20 ماہی گیر واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 20 بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان نے کراچی کی جیل سے بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا جو آج ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچے، لاہور ریلوے اسٹیشن سے بھارتی ماہی گیروں مزید پڑھیں

ریپ کا الزام: ڈان نیوز کے سی ای او حمید ہارون نے فلم ساز جامی آزاد کو قانونی نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈان کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) حمید ہارون نے اپنے وکیل کے ذریعے فلم ساز جمشید محمود عرف جامی آزاد کو ریپ کے الزام پر قانونی نوٹس بھیج دیا۔ حمید ہارون نے جامی کی عرفیت سے مشہور ڈائریکٹر کو ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے سیکشن 8 کے تحت نوٹس مزید پڑھیں

جاپانی وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا

ٹوکیو (ڈیلی اردو/این این آئی) جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اپنے اْس منصوبے پر عمل کریں گے جس میں مشرق وسطیٰ میں ملکی فوج کی تعیناتی شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آبے نے کہا کہ یہ فوج جاپان کے مفادات کے تحفظ اور سمندری گزرگاہ میں سے گزرتے مال مزید پڑھیں

قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ: حماس رہنما اور سابق وزیراعظم اسماعیل ہانیہ سمیت 50 لاکھ افراد کی شرکت

تہران (ڈیلی اردو) فلسطین میں قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحتمی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل عبد السلام احمد ہنیہ بھی عراق میں امریکی ڈرون حملہ میں شہید ہونے والے ایرانی جنرل کے جنازے کی نماز میں شریک ہوئے۔ انہوں نے عراق کے بغداد ہوائی اڈے پر ایرانی پاسداران انقلاب کی مزید پڑھیں

قاسم سلیمانی کے جنازے میں ترکی، فلسطین اور افغانستان سمیت غیر ملکی سفیروں کی شرکت

تہران (ڈیلی اردو/ ارنا) ایران میں تعینات غیرملکی سفیروں نے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جنازے میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق، پیر کی صبح ایرانی دارالحکومت تہران میں القدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ قائد انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای مزید پڑھیں

پاکستان اور چین کی بحری افواج کے درمیان مشق سی گارڈینز 2020 کراچی میں شروع

کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان اور چین کی بحری افواج کی چھٹی دوطرفہ مشق سی گارڈینز 2020 آج کراچی میں شروع ہوئی۔ چین کی بحریہ کے سدرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے کہاکہ مشق See مزید پڑھیں

قومی ہیرو شہیدِ پاکستان اعتزاز حسن کی چھٹی برسی آج منائی جا رہی ہے

ہنگو (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والے قومی ہیرو شہیدِ پاکستان اعتزاز حسن کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے۔ شہید طالب علم اعتزاز حسن نے 6 جنوری 2014ء کو ابراہیم زئی ہائی اسکول پر خودکش دھماکے کو ناکام بناکر اپنی جان کا نزرانہ پیش مزید پڑھیں

امریکا ایران کشیدگی: پاکستان اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال ہونے نہیں دے گا: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ،شفقت محمود، مزید پڑھیں