آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع: معاملہ پارلیمنٹ میں آگیا ہے اے این پی حمایت کرے گی، اسفند یار ولی خان

پشاور (ڈیلی اردو) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے حل کرانا دراصل پارلیمنٹ کی بالادستی ہے، عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہے اور مزید پڑھیں

ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں تجارتی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانےاور علاقائی امن پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب سپریم کمانڈر محمد بن زید مزید پڑھیں

قندیل بلوچ قتل کیس: انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے قتل کا ملزم پاکستان منتقل کردیا گیا

ریاض + اسلام آباد (ڈیلی اردو) سعودی انٹرپول نے قندیل بلوچ قتل کیس کے اشتہاری ملزم اور مقتولہ کے بھائی ملزم مظفر اقبال کو پاکستان کے حوالے کردیا۔ ماڈل گرل فوزیہ عظیم المعروف قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کو ملتان کے علاقے مظفر آباد میں غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا، قتل مزید پڑھیں

خاندان کی جان کو شدید خطرہ: حریم شاہ نے پاک فوج سے سیکورٹی مانگ لی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے والد کے ویڈیو پیغام پر رد عمل دے دیا، انہوں نے اپنے خاندان کے لیے پاک فوج سے سیکیورٹی کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو پیغام میں حریم شاہ کے والد کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا ہے کہ حریم شاہ کی مزید پڑھیں

بلوچستان: کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت وادی کوئٹہ اور اسکے گردونواح میں موسم کی پہلی برفباری جمعرات کو صبح سویرے شروع ہوئی اور کچھ دیر تک جاری رہی۔ برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور درجہ حرارت منفی 6 تک گرگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری مزید پڑھیں

شمالی کوریا سلامتی کونسل کی متعلقہ قرادادوں کے مطابق دوبارہ جوہری تجربات نہیں کرے گا: انتونیو گوٹریس

نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے شمالی کوریا کے دوبارہ میزائل اور جوہری تجربات کرنے کے متعلق بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل مزید پڑھیں

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، حکومت نے سپریم کورٹ سے حکم امتناع مانگ لیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر سپریم کورٹ سے حکم امتناع مانگ لیا ہے۔ حکم امتناع میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ نظرثانی درخواست پر فیصلے تک 28 نومبر کے حکم پر عملدرآمد معطل کیا جائے۔ آرمی چیف مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: راجوڑی میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی

سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس بارش کے باعث پھسل کر گہری کھائی میں گر گئی جس سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 13 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ بس مقبوضہ کشمیر میں ضلع راجوڑی کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی، مقامی میڈیا کے مطابق بس سڑک مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: راجوڑی میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید، کئی گرفتار

سرینگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع راجوڑی میں نام نہاد آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن نے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کےبارے میں قانون سازی کا حوالے سے مسلم لیگ ن نے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔  جیو نیوز کے مطابق آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت سے متعلق مسلم لیگ ن کی قیادت کا پیغام پارلیمانی مزید پڑھیں