حکومت ٹیکسٹائل اور گارمنٹس شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبہ سے وابستہ کاروباری شخصیات کو یقین دلایا ہے کہ اس شعبے کی ترقی کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، ملبوسات کی تیاری اور برآمدات کے شعبے کی ترقی سے نہ صرف روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے بلکہ درآمدات مزید پڑھیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

لاہور (ڈیلی اردو) سابق پاکستانی کرکٹر اور لیگ سپنر عبدالقادر آج رات لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ عبدالقادر 1955 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 67 ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 236 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں ایک ہزار 29 اور ایک روزہ میچوں میں مزید پڑھیں

اسلامی ممالک کے سفارتخانوں کیلئے سامان کی آڑ میں شراب سمگلنگ کا انکشاف

کراچی (ڈیلی اردو) مختلف اسلامی ممالک کے سفارت خانوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء درآمد کرنے کی آڑ میں بھاری پیمانے پر شراب اسمگل کرنے کے ایک بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان سفارتی عملے سے کے ساتھ مل کر جعلی کاغذات استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا مزید پڑھیں

آزاد کشمیر: کوٹلی میں پرامن مظاہرین پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری، 5 افراد زخمی

کوٹلی (ڈیلی اردو) ضلع کوٹلی کی تحصیل کھوئی رٹہ سے مقامی لوگوں نے جمعہ کے روز مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، کرفیو اور پابندیوں کے خلاف جلوس نکالا اور سیری چتر سے جنجوٹ بہادر سیز فائر لائن کی طرف مارچ کیا، جس پر بھارتی فوج نے نہتے اور پرامن مظاہرین پر گولہ باری اور مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: شہلا رشید کیخلاف غداری کا مقدمہ درج

سرینگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو برقرار ہے، ہندوارا میں بدترین تشدد کے بعد ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا گیا، مسلسل پانچویں نماز جمعہ کی ادائیگی نہ کر دی گئی۔ مظلوم شہریوں کی آواز اُٹھانے پر مودی سرکار نے شہلا رشید کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ قابض مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: بڈگام میں محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی عائد، سڑکیں سیل

سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کی صبح وسطی کشمیر کے قصبہ بڈگام میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد کرکے اس کی طرف جانے والی تمام سڑکیں سیل کردیں۔ شیعہ اکثریتی قصبہ بڈگام میں جمعہ کے روز سے محرم الحرام کے ماتمی جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ شروع ہونا تھا۔ اس دوران وادی مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، ملیشیا میں احتجاجی مظاہرے

کوالالمپور (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ملیشیا میں مختلف تنظیموں نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ملیشیا مسلم یوتھ تحریک کی قیادت میں دارالحکومت کوالالمپور کی مرکزی جامع مسجد کے صحن میں ہونے والے اس اجتماع میں کہ جس میں 40 شہری تنظیموں کے نمائندوں اور کارکنان مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 33 واں روز، نظام زندگی مفلوج

سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیوں کا دوسرا ماہ، 33 ویں روز سے لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں، وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطانق مقبوضہ وادی میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے 33 روز سے زندگی مفلوج ہے، وادی میں ہر گزرتے مزید پڑھیں

طالبان سے معاہدے پر تحفظات: صدر اشرف غنی نے دورہ امریکا ملتوی کردیا

کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) افغان صدر اشرف غنی نے پہلے سے طے شدہ دورہ واشنگٹن کو ملتوی کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی کو ہفتے کو 13 رکنی وفد کے ہمراہ واشنگٹن روانہ ہونا تھا جہاں ان کی پیر کے روز صدر ٹرمپ سے ملاقات طے تھی تاہم افغان صدر نے یہ دورہ مزید پڑھیں

فیروز والا: خاتون کانسٹیبل نے تھپڑ مارنے والے وکیل کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں خاتون پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے وکیل کو اُسی لیڈی کانسٹیبل نے ہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں پیش کردیا۔ شیخوپورہ میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ احمد مختار نامی وکیل نے بدتمیزی کی اورتھپر ما را۔جس پر ڈی پی مزید پڑھیں