تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ہوا جس میں عسکری قیادت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ بات چیت پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق عسکری قیادت کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کو سکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی مزید پڑھیں

یمن میں اسلحے کے ڈپو میں دھماکا، 10 افراد ہلاک، 35 سے زائد زخمی

عدن (ڈیلی اردو) خانہ جنگی کے شکار عرب ملک یمن میں اسلحے کے ایک ڈپو میں ہونے والے ایک بڑے دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔ https://twitter.com/BNNBreaking/status/1544286422672502786?t=xjH9viV61vpSjulZGvHjNA&s=19 ایک مقامی سیکورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر منگل کے روز شِنہوا کو بتایا کہ ابین کے مزید پڑھیں

‏زیارت: مانگی ڈیم میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایف سی اہلکار ہلاک، 2 زخمی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق زیارت کے علاقے مانگی ڈیم کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایف سی کا ایک اہلکار ہلاک اور 2 زخمی مزید پڑھیں

جامعہ کراچی خودکش حملہ کیس کے ماسٹر مائنڈ کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جامعہ کراچی میں چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے کراچی یونیورسٹی میں چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کی مزید پڑھیں

برکینا فاسو: گاؤں پر حملے میں 6 فوجی معاونین سمیت 9 افراد ہلاک

ُاواگادوگو (ڈیلی اردو) برکینا فاسو کے شمالی علاقے میں مسلح افراد کے ایک حملے میں 6 فوجی معاونین اور 3 عام شہریوں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شمالی خطے کے گورنر ڈیوڈ ویلنٹن اوئڈراوگو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح افراد نے ہفتہ کے روز نامیسیگیما گاؤں پر دھاوا بول کر مزید پڑھیں

جامعہ کراچی خودکش دھماکا، بلوچستان لبریشن فرنٹ کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا، شرجیل میمن

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت ہوگئی ہے جو پڑوسی ملک سے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب اور رینجرز افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا مزید پڑھیں

چین نے چاند پر قبضہ کرنے کے ارادے کے الزام کو مسترد کر دیا

بیجنگ (ڈیلی اردو/وی او اے/رایٹرز) چین نے پیر کے روز امریکی خلائی ادارے ناسا کے سربراہ کی جانب سے اس انتباہ کو ایک غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا کہ چین فوجی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر چاند پر قبضہ کر سکتا ہے۔ اس موقف کی وضاحت میں بیجنگ مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے دو اہلکار ہلاک

ڈی آئی خان (سید توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ صدر کی حدود سبزی منڈی کے قریب نامعلوم دہشت گروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی سبزی منڈی موڑپر نا معلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک مزید پڑھیں

فلسطین: صحافی شیریں ابو عاقلہ کی موت سے متعلق امریکی رپورٹ ناقابل قبول ہے، ٹونی ابو عاقلہ

غزہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) صحافی شیریں ابو عاقلہ کے بھائی نے امریکی محکمۂ خارجہ کی اس رپورٹ کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ شیریں کی ہلاکت اسرائیل کی ’غیر ارادی‘ فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ ٹونی ابو عاقلہ نے بی بی سی سے بات مزید پڑھیں

کراچی سے کالعدم قوم پرست جماعت کا مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم قوم پرست جماعت کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔۔ رپورٹس کے مطابق گرفتار دہشتگرد پر گلبائی میں دو چینی انجینئرز کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ گرفتار دہشتگرد کا مزید پڑھیں