بنگلہ دیش ميں جنگ آزادی کی فتح کی تقريبات جاری

ڈھاکا (ڈیلی اردو) بنگلہ ديش ميں آج سولہ دسمبر کو پاکستان کے خلاف سن 1971 ميں لڑی گئی جنگ آزادی کے پچاس سال مکمل ہونے کے موقع پر تقريبات جاری ہيں۔ پاکستانی فوج نے اسی روز مشترکہ بھارتی و بنگلہ ديشی افواج کے سامنے ہتھيار ڈالے تھے، جسے ڈھاکہ حکومت اپنی فتح مانتی ہے۔ دارالحکومت مزید پڑھیں

فرانس: روان برس دنیا بھر ميں 488 صحافی گرفتار، 46 ہلاک، رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز

پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی) رواں سال اپنے کام کی وجہ سے حراست ميں ليے جانے والے صحافيوں کی تعداد بلند ترين رہی۔ مگر مشرق وسطی کے تنازعات کی شدت ميں کمی کے باعث وہاں ہلاک ہونے صحافيوں کی تعداد مقابلتاً کم رہی۔ اس وقت دنيا بھر کے مختلف ملکوں ميں ميڈيا کے پيشے سے مزید پڑھیں

اسرائیل کے میزائل حملوں میں شامی فوجی ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی) شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق فضائیہ نے بیشتر میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔ حالیہ مہینوں میں شام کے خلاف ایسے متعدد حملے ہوئے ہیں تاہم اسرائیل نہ تو اس کا اعتراف کرتا ہے اور نہ ہی تردید۔ شام کے سرکاری خبر رساں ادارے صنعا نے 16 دسمبر جمعرات کو مزید پڑھیں

خیبزپختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں انٹیلی جنس بیورو کے افسر سمیت 6 افراد ہلاک

پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے افغانستان سے ملحقہ قبائلی اضلاع میں دہشت گردوں کی حالیہ کارروائیوں میں سیکیورٹی اہل کاروں اور عام شہریوں کی ہلاکت نے امن و امان کی صورتِ حال پر پھر سوالیہ نشان اُٹھا دیے ہیں۔ چند روز قبل کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور مزید پڑھیں

کرائسٹ چرچ مساجد حملے: پاکستانی اور افغان شہری کیلئے نیوزی لینڈ کا اعلیٰ ترین ایوارڈ

ویلنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) نیوزی لینڈ میں مارچ 2019 میں دو مساجد پر حملوں کے دوران لوگوں کی مدد کرنے والے دو افراد کو ملک کے اعلیٰ ترین بہادری ایوارڈ ‘نیوزی لینڈ کراس’ سے نوازا گیا ہے۔ ان افراد میں پاکستانی نژاد نعیم رشید اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے عبد العزیز شامل مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

ڈی آئی خان (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس کے اے ایس آئی فضل الرحمان ڈیوٹی سے گھر واپس جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ Report: Police officer was assassinated مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک

ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیس پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکا آپریشن، آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا اہم اور مطلوب کمانڈر طاہر زمان عرف طارق عرف باسط عرف شیخ مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مزید پڑھیں

لکی مروت میں آئی بی انسپکٹر کے قتل کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سب انسپکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات لکی مروت کے مرکزی شہر لکی میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے انٹیلی جنس بیورو کے ایک انسپکٹر کو گولیاں مار مزید پڑھیں

طالبان نے افغانستان پر قبضہ نہیں کیا، میں نے دعوت دی تھی، سابق صدر حامد کرزئی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے ملک پر قبضہ نہیں کیا بلکہ انہیں اشرف غنی کے فرار ہونے کے بعد خود کابل آنے کی دعوت دی تھی۔ اس بات کا انکشاف سابق افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی خبر رساں ادارے اے پی کو انٹرویو مزید پڑھیں

طالبان کو منجمد فنڈ جاری کیے جانے کا فوری امکان نہیں، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن ڈی سی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر 10 ارب ڈالر کی رقوم طالبان کو جاری کرنے کا کوئی فوری اقدام زیر غور نہیں ہے، اس رقم کو 15 اگست کو طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد منجمد کر دیا گیا تھا۔ معمول کی مزید پڑھیں